ETV Bharat / state

راجناتھ سنگھ کا مولانا کلب صادق کو خراج عقیدت - وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

معروف شیعہ عالم دین و آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر مولانا کلب صادق طویل علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

Defence Minister Rajnath Singh pays tribute to maulana kalbe sadique
راجناتھ سنگھ کا مولانا کلب صادق کو خراج عقیدت
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 12:08 PM IST

ان انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سمیت دیگر سینیئر رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا۔

وہیں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مولانا کلب صادق کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Defence Minister Rajnath Singh pays tribute to maulana kalbe sadique
راجناتھ سنگھ کا ٹوئٹ

انہوں نے لکھا کہ ' بھارت کے معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق کی موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر رہے، اور ہمیشہ سماج میں بھائی چارہ کو مضبوط کرنے پر زور دیا، وہ ایک عظیم شخصیت تھے، میں ان کے اہلخانہ اور چاہنے والوں سے اظہار تعزیت پیش کرتا ہوں'۔

واضح رہے کہ معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق لمبے عرصے سے زیر علاج تھے، جس کے چلتے وہ ہسپتال میں ہی رہتے تھے۔ کچھ روز قبل مولانا کلب صادق کی طبیعت مزید خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد گذشتہ رات ان کا انتقال ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.