ETV Bharat / state

میرٹھ: کورونا کیسز میں کمی، دن میں اَن لاک کا فیصلہ

author img

By

Published : Jun 10, 2021, 4:36 AM IST

کورونا وبا کی دوسری لہر کے قہر کا سب سے زیادہ اثر جن شہروں میں نظر آیا ان میں ایک میرٹھ بھی ہے لیکن اب کورونا کیسز میں نمایاں کمی کو دیکھتے ہوئے دن کا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصؒہ کیا گیا ہے۔

دن میں اَن لاک کا فیصلہ
دن میں اَن لاک کا فیصلہ

میرٹھ میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک بازاروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 12 گھنٹے کے لیے بازاروں کو کھولنے کی اجازت ملنے کے بعد جہاں کاروباری خوش ہیں وہیں لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل بھی کر رہے ہیں تاکہ دوبارہ اس وبا کا قہر نازل نہ ہو۔

دن میں اَن لاک کا فیصلہ

تقریباً 40 دن کے لاک ڈاون سے بری طرح ٹوٹ چکے کاروباریوں نے صبح سے ہی اپنی دکانیں کھول لی تھیں لیکن خریدار نہ ہونے کے سبب وہ مایوس بھی نظر آئے۔

ایسے میں کاروباری اور ویاپار سنگھ کے ذمہ داران کورونا کی تیسری لہر سے بچنے کے لیےکورونا گائیڈ لائن کا خیال رکھنے کی بات بھی کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہیں امید ہے کہ جیسے جیسے بازار کھلے گا لوگوں کے دلوں سے کورونا کا ڈر بھی کم ہو گا اور زندگی ایک بار پھر اپنے معمول پر لوٹے گی۔

میرٹھ میں کورونا انفیکشن کے خطرے کو دیکھتے ہوئے نافذ کئے گئے لاک ڈاون سے عوام کو راحت دیتے ہوئے دن کا لاک ڈاون تو ختم کر دیا گیا ہے لیکن کورونا سے ہوئے نقصان کو یاد کرتے ہوئے آنے والے دنوں میں عوام کو مزید احتیاط برتنے کی بھی ضرورت ہے تا کہ کورونا کی تیسری لہر سے بچا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.