ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں کورونا انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن عوام میں اس سے احتیاط کو لیکر لاپروائی بھی دیکھی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے بازاروں میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرس کی خریداری بھی دس فیصد ہی رہ گئی ہے۔
کورونا کے انفیکشن سے احتیاط برتنے میں جہاں عوام لاپرواہ نظر آ رہی ہے۔ وہیں چھوٹے دکاندار بھی بغیر ماسک لگائے اس کو فروخت کر رہے ہیں حالانکہ ایسے دکانداروں کو مزید احتیاط کی ضرورت ہے لیکن وہ بھی اس خطرے سے ناواقف نظر آتے ہیں۔
حکومت کی گائڈ لائن اور انتظامیہ کی سختی سے عوام ماسک اور سینی ٹایزرس کا استعمال تو کر رہی ہے لیکن معمول زندگی میں اس کے استعمال سے گریز کر وہ اس مہلک بیماری سے بے خبر ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر ممکن احتیاط برتنے کی کوشش کی جائے تبھی ہم اس بیماری کو شکست دے سکتے ہیں۔