ETV Bharat / state

سائیکل سے بہار جا رہا مزدور کی موت - میڈیکل کالج کے قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا

ریاست اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں سائیکل سے بہار جا رہے ایک مزدور کی موت ہو گئی۔ ڈاکٹروں نے متوفی مزدور کا نمونہ جانچ کے لیے بھیج دیا ہے۔

سائیکل سے بہار جا رہا مزدور کی موت
سائیکل سے بہار جا رہا مزدور کی موت
author img

By

Published : May 2, 2020, 11:43 AM IST

دہلی سے سائیکل پر نکلے ایک مزدور کی موت ہوگئی۔ یہ مزدور اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ سائیکل کے ذریعے بہار اپنے گھر جارہا تھا۔ متوفی کے نمونے کو کورونا جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے جبکہ اس کے چھ ساتھیوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

بہار سے تعلق رکھنے والا دھرمویر دہلی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنس گیا تھا۔ دھرمویر کسی طرح سائیکل کا انتظام کرنے میں کامیاب ہوگیا اور اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ بہار کی طرف روانہ ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ 'دیر رات دھرمویر کی حالت این ایچ 24 پر خراب ہوئی۔ باقی مزدور اسے میڈیکل کالج لے آئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

دھرمویر بہت پریشان تھا اور وہ جلدی سے اپنے گھر پہنچنا چاہتا تھا لیکن راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔ اس کے دیگر ساتھیوں کو طبی جانچ کے بعد بھی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

میڈیکل کالج کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 'متوفی دھرمویر کا نمونہ کورونا جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے۔ ساتھ ہی 6 مزدوروں کو میڈیکل کالج کے قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.