ETV Bharat / state

Death in De Addiction In Noida نشہ سے نجات دلانے کے نام پراذیت سے ایک شخص کی موت، منیجر گرفتار - سیکٹر 112 کے نشہ چھڑانے کے مرکز

ضلع نوئیڈا کے سیکٹر 112 میں واقع ڈی ایڈیکشن سینٹر میں نشے سے نجات دلانے کے نام پر ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر موت کا گھاٹ اتار دیا گیا۔ نوجوان کی موت کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں سینٹر کے منیجر کو گرفتار کرلیا ہے۔Death In De Addiction In Noida

نشہ سے نجات دلانے کے نام پراذیت سے موت،منیجر گرفتار

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 11:39 AM IST

نوئیڈا: ملک کی دوسری ریاستوں کی اترپردیش میں بھی نشے سے نجات دلانے کے لئے مرکز قائم کئے گئے ہیں جو نشے کے عادی لوگوں کے لئے اذیت گاہیں ثابت ہو رہے ہیں۔ غیر قانونی طور پر چلنے والے ان ٹارچر سینٹرز میں کسی نہ کسی کی مار پیٹ سے موت کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں سیکٹر 112 کے نشہ چھڑانے کے مرکز میں داخل ایک شخص کو دو روز قبل پیٹ پیٹ کر مارنے کے الزام میں پولیس اسٹیشن سیکٹر 113 نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ دہلی کے رہنے والے 45 سالہ اندراجیت کو اس کے رشتہ داروں نے ضرورت سے زیادہ شراب نوشی کی وجہ سے نوئیڈا کے سیکٹر 112 کے ڈی ایڈکشن سینٹر میں داخل کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Banda Conversion Case باندہ میں جبری تبدیلی مذہب کے الزام میں ایک شخص گرفتار

لواحقین کا الزام ہے کہ 9 مارچ کو ڈی ایڈکشن سینٹر کے ڈائریکٹر نے انہیں اطلاع دی کہ اندرجیت کی حالت خراب ہے اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لواحقین اسپتال پہنچے تو انہوں نے اندرجیت کو مردہ پایا۔ اس کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے۔ لواحقین نے سیکٹر 113 تھانے میں ڈی ایڈکشن سینٹر کے کارکنوں پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا۔پولیس نے تفتیش میں اس الزام کو درست پایا ۔

ڈی ایڈکشن سینٹر کے ڈائریکٹر گرفتار:

اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ اس معاملے میں پون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے کی بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ کس معیار کی بنیاد پر ڈی ایڈکشن سنٹر کھولا گیا۔ ضلع کے کئی نشے سے نجات دلانے کے مراکز میں ماضی میں بھی مار پیٹ کی وجہ سے داخل لوگوں کی موت کے واقعات سامنے آئے ہیں۔پولیس نے اس معاملے میں آلہ قتل ڈنڈا بھی برآمد کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.