غازی آباد: اترپردیش ضلع غازی آباد کے لونی تھانہ علاقے سے ایک ضعیف شخص کی لاش برآمد ہوئی Ghaziabad Loni man dead body found ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا ہے تاہم ابھی تک متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لونی تھانہ علاقے کے نٹورا روڈ پر صبح راہگیروں نے ایک لاش پڑی دیکھی جس کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا موقع پر موجود لوگوں نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کنٹرول روم کو دیاس کے بعد جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کردیا اور تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:
اس سلسلےمیں پولیس نے بتایا کہ متوفی شخص نے سرخ رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں جو بینڈ باجے والے پہنتے ہیں۔ اس لیے لونی کے علاقے میں بینڈ باجے والوں سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ لاش کی تصویر دکھا کر شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شناخت میں مدد کے لیے لاش کی تصویر تمام واٹس ایپ گروپس میں بھی وائرل کردی گئی ہے۔ فی الحال پولیس اسے عام موت کے طور پر دیکھ رہی ہے۔