پولیس نے بتایا کہ جمعرات کو گاؤں والوں نے گاؤں کے تھانہ یعقوب پور کے نزدیک واقع گاؤں دمر پور میں رام گنگا ویسٹرن کینال برانچ کے پل کے قریب لاش جھال میں پھینسا ہوا دیکھا تواس کی اطلاع پولس کو دی گئی۔
جائے واقع پر پہنچی پولس نے گاؤں والوں کی مدد سے لاش کو باہر نکالا۔ لاش کی شناخت نہ ہوپانے پر پنچ نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
دکان لوٹنے آئے بدمعاش پر دکاندار نے کر دی فائرنگ
تھانہ انچارج پپو سنگھ نے بتایا کہ لاش 22 سالہ لڑکی کی ہے۔ لڑکی کے ہاتھ میں کلاوا بندھا ہوا ہے۔ بچی کے جسم پر انرلباس ہی موجود تھے، ہوسکتا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو پھینک دی گئی ہو۔ فارنزک ٹیم انچارج ارشاد اور آدیش کمار جائے واردات پر پہنچ کرلاش کے نمونے جمع کئے۔
یواین آئی