خیال رہے کہ رواں ماہ اپریل کے آخری ہفتے میں سب سے افضل مہینہ رمضان المبارک شروع ہونے والا ہے، جس میں مسلمانوں کی اکثریت مساجد میں جاکر نماز کا اہتمام کرتی ہے۔
اس کے علاوہ رمضان میں عشاء کے بعد تراویح کی نماز ہوتی ہے جس کا خاص اہتمام اسی ماہ مبارک میں ہوتا ہے۔ تاہم ملک میں ابھی لاک ڈاؤن ہے، اس لیے درالعلوم دیوبند کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن ہے، اس لیے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کو دھیان میں رکھتے ہوئے رمضان میں عبادات کا اہتمام کریں۔
دیوبند کا یہ بھی کہنا ہے کہ حسب سہولت مساجد بھی تراویح کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔
تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ جس علاقے میں کرفیو جیسی صورت حال ہو وہاں گھروں کے اندر نماز ادا کی جائے۔
دارالعلوم دیوبند کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک تفصیلی فتویٰ بھی جلد رمضان المبارک کے تعلق سے جاری کیا جائے گا۔
نیز اس اپیل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسلمان رمضان المبارک کی نسبت سے زیادہ سے زیادہ عبادات میں اپنا وقت لگائیں اور پورے عالم کے لیے عافیت کی دعا مانگنے کا اہتمام کریں۔