ETV Bharat / state

Crop losses in Uttar Pradesh مظفرنگر میں تیز بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان - Muzaffarnagar News

مغربی اتر پردیش میں گزشتہ شام کو ہوئی تیز بارش اور ژالہ باری کےسبب فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔جس سے کسانوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔

ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان
ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان
author img

By

Published : Apr 29, 2023, 10:35 AM IST

ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے مغربی حصوں خاص کر مظفرنگر اور ا سکے قرب و جوار میں جمعرات کی دیر شام تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے سبب فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے،اس آندھی اور تیز بارش کے سبب آم، لیچی، آڑو اور موسمی جیسے پھلوں کو نقصان پہنچا ہے،جس سے کسانوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔

مظفر نگر اور اس سے متصل اضلاع میں جمعرات کی دیر شام تیز طوفان اور تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کسانوں کے لیے ایک آفت بن کر آئی ہے۔ اچانک ہوئی تیز بارش اور ژالہ باری نے گندم کے کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ باغ بہار کسانوں کی فصلیں برباد کر دیں، تیز آندھی اور ژالہ باری نے آم کی فصلیں تباہ کر دی ہیں۔ کسانوں کی کئی بیگھہ اراضی میں آم کی فصل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہےڈکسان اپنے اس نقصان سے کافی پریشان ہیں۔ تیز آندھی اور ژالہ باری کے باعث آم کے درختوں سے آم ٹوٹ گئے۔ اس گرمی کے موسم کے رسیلے پھل جیسے آم، لیچی، انگور، آڑو، لوکاٹ، ناسپتی کی فصل کو بھاری نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:اتر پردیش میں مزدور بارش کی مار سے بے حال
پھل خریدنے والے محمد خورشید نے بتایا کہ گزشتہ دیر رات تیز آندھی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے موسمی پھل آم، چیکو، لوکاٹ، آڑی کو کافی نقصان پہنچاہے جس سے ہمیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہم غریب کسان ہیں اور ہمارے ہوئے نقصان کا ہمیں معاوضہ دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.