سماجوادی پارٹی کے ذریعے کیے گیے احتجاج کے خلاف دادری پولیس نے سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں پر مختلف دفعات کے تحت مقدمے درج کیے ہیں۔
ان میں سماج وادی پارٹی کے رہنما شیام بھاٹی، اندر پردھان، فقیر چند ناگر، کلدیپ بھاٹی، وکاش شرما،دیپک بھاٹی، راج کمار بھاٹی اور ایک نامعلوم کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ ان پر 188،269,270 اور وبائی ایکٹ 3 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
جمعرات کو دادری تحصیل میں گوتم بودھ نگر سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بی جے پی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا، جس کی سزا مقدمہ کی شکل میں ملی۔
اس پر دادری پولیس نے سماج وادی پارٹی کے 8 رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
ان کے خلاف دفعہ 188 ، 269،270 اور ایپیڈیمک ایکٹ سیکشن 3 کے تحت دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
- مزید پڑھیں: بی جے پی حکومت کے خلاف ایس پی کا احتجاج
غورطلب ہے کہ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے اعلان پر گوتم بودھ نگر نوئیڈا کی تینوں تحصیلوں (دادری ، صدر اور جیور) جمعرات کے روز ضلع پنچایت صدر اور بلاک چیف انتخابات میں دھاندلی، بد عنوانی، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہرہ کیا۔