ماڈرن شہر نوئیڈا کی الرٹ پولیس کا یہ حال ہے کہ لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود مہا رانا پرتاپ کے یوم پیدائش پر ڈھول تاشے کے ساتھ موم بتی جلوس نکالا گیا اور محکمہ پولیس کو خبر تک نہیں ہوئی۔
جب جلوس کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس کو اطلاع ملی، تب 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ویڈیو کی بنیاد پر، لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شناخت کر کے تین مطلوبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
دادری پولیس اسٹیشن کے تحت ہفتہ کی رات 9 بجے کے قریب مہاراانا پرتاپ کی یوم پیدائش منانے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے۔
ان لوگوں نے ڈھول بجاتے ہوئے جلوس نکالنا شروع کردیئے اور نعرے بازی کی گئی۔ لیکن پولیس کو کچھ بھی خبر نہیں ہوئی۔ اطلاع پر پولیس پہنچنی تب تک سب اپنا کام ختم کر کے فرار ہوچکے تھے۔
بہرحال ملزمین کے خلاف دفعہ 147/188/269/270 کے تحت پولیس اسٹیشن دادری میں بغیر اجازت کے مہارانا پرتاپ جینتی کے جلوس نکالنے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا۔
گرفتار ملزمان میںسنیت ونود، ستیش ولد پورن اور گووند ولد برج موہن شامل ہیں۔