ETV Bharat / state

سائبر کرائم کا شکار پڑھے لکھے افراد بھی ہو رہے ہیں - سائبر کرائم کے شکار

حال میں ہی سائبر کرائم کے شکار ہوئے ہیں ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کے بیگم گنج محلے کے رفعت پاشا جنہوں نے اپنا گیزر فروخت کرنے کے لئے او ایل ایکس پر ڈالا تھا۔

سائبر کرائم کا شکار ہو رہے پڑھے لکھے افراد

author img

By

Published : Feb 12, 2020, 10:25 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:45 AM IST

عوام کو سائبر کرائم اور بینکنگ فراڈ جیسی واردات سے بچانے کے لئے حکومت کی جانب سے مسلسل بیداری مہم اور بڑی تشہیر کی جا رہی ہے لیکن اس کے باوجود سائبر کرائم کے معاملات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کا شکار پڑھے لکھے افراد بھی ہو رہے ہیں۔

سائبر کرائم کا شکار ہو رہے پڑھے لکھے افراد

حال میں ہی سائبر کرائم کے شکار ہوئے ہیں ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی کے بیگم گنج محلے کے رفعت پاشا۔ رفعت پاشا نے اپنا گیزر فروخت کرنے کے لئے او ایل ایکس پر ڈالا تھا۔ اس کے بعد ان کے پاس گیزر خریدنے کا فون آیا۔

رفعت پاشہ لالچ میں آگئے اور موبائیل سے دھوکہ دہی کر رہے شخص کا شکار بن گئے۔ فراڈ کر رہے شخص نے رفعت سے تمام سکریٹ کوڈ اور پاسورڈ جان لیے اور وہ آسانی سے دیتے بھی چلے گئے۔

اس کے بعد رفعت پاشہ کے اکاؤنٹ سے متعدد ٹرانزیکشنز کے ذریعہ تقریبا 12 ہزار روپئے نکال لیے گئے۔ رفعت پاشا کو جلد ہی علم ہو گیا کہ وہ سائبر کرائم کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے سب سے پہلے اپنے اکاؤنٹ سے بچی رقم نکالی اور پھر پولیس سے معاملے کی شکایت کی۔

قابل غور ہے کہ رفعت پاشا ایک نامی پرائویٹ ہسپتال کے منیجر ہیں اور وہ مسلسل لکھا پڑھی اور دیگر کمیونیکیشن کے ذرائع کے درمیان رہتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود وہ آسانی سے سائبر کرائم کے شکار ہو گئے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.