ETV Bharat / state

Mukhtar Ansari Gets Bail گینگسٹر کیس میں مختار انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت ملی - گینگسٹر معاملے میں جیل

گینگسٹر کیس میں مختار انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ اس پر مختار انصاری کے وکیل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں قانون پر پورا بھروسہ ہے۔

گینگسٹر کیس میں مختار انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت ملی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 2:29 PM IST

پریاگ راج: گینگسٹر معاملے میں جیل میں بند مافیا مختار انصاری کو آج ضمانت مل گئی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ نے ان پر عائد جرمانے پر بھی روک لگا دی ہے۔ تاہم مختار کی سزا پر ہائی کورٹ میں سماعت جاری رہے گی۔ ہائی کورٹ نے 20 ستمبر کو اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔

غور طلب ہے کہ 29 اپریل کو مختار انصاری کو غازی پور کے ایم پی-ایم ایل اے کی عدالت نے گینگسٹر کیس میں قصور وار پایا تھا۔ انہیں دس سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس فیصلے کو مختار انصاری کے وکیل کی جانب سے الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Controversy on Bidhuri's Remarks یو پی کے دو ارکان پارلیمنٹ کا دانش علی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

مختار انصاری کے وکیل اوپیندر اپادھیائے نے ہائی کورٹ میں سرٹیفکیٹ داخل کیا تھا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ مختار انصاری 12 سال 4 ماہ سے جیل میں ہیں۔ وکیل کا موقف تھا کہ مقدمے کی سماعت کے دوران مختار انصاری کو ان سے زیادہ سزا ہوئی ہے۔ اس معاملے میں عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے بھی رپورٹ طلب کی تھی۔ یہ رپورٹ جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں جمع کرائی۔ اس معاملے میں ہائی کورٹ نے مختار انصاری کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔ تاہم مختار کی سزا پر سماعت جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.