ETV Bharat / state

Fake Call Center: نوئیڈا میں جعلی کال سنٹر پر چھاپہ، 17 ملزمین گرفتار - آن لاین دھوکہ

ملزمین تلنگانہ کے شہریوں سے نوئیڈا میں بیٹھ کر رجسٹریشن، جی ایس ٹی، پروسیسنگ فیس، انشورنس کے نام پر دھوکہ دیتے تھے۔

نوئیڈا میں جعلی کال سنٹر پر چھاپہ، 17 ملزمین گرفتار

author img

By

Published : Nov 27, 2021, 8:32 PM IST

دارالحکومت دہلی، نوئیڈا اور تلنگانہ کرائم برانچ کی ایک مشترکہ ٹیم نے نوئیڈا کے پولیس اسٹیشن سیکٹر 63 میں واقع بجاج، دھنی اور ٹاٹا پرائیویٹ انشورنس کمپنی کے نام پر چل رہے جعلی کال سینٹر پر چھاپہ مارا ،جو رجسٹریشن چارج، جی ایس ٹی، پروسیسنگ فیس اور لون اور انشورنس کے نام پر لوگوں سے دھوکہ دہی کر رہے تھے۔

نوئیڈا میں جعلی کال سنٹر پر چھاپہ، 17 ملزمین گرفتار

کرائم برانچ کی ٹیم نے ڈیڑھ درجن سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ فرضی بیمہ کیس میں تلنگانہ میں تقریباً تین درجن مقدمات درج ہیں جن میں سے تلنگانہ کرائم برانچ نے یہاں پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے کچھ معاملات کی جانچ کی ہے۔

فی الحال پولیس نے ان تمام کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ ملزمین تلنگانہ کے شہریوں سے نوئیڈا میں بیٹھ کر رجسٹریشن، جی ایس ٹی، پروسیسنگ فیس، انشورنس کے نام پر دھوکہ دیتے تھے۔ اس سلسلے میں سائبرآباد پولیس اسٹیشن میں پانچ کیسز درج کیے گئے تھے، جس کی تحقیقات میں تلنگانہ کرائم برانچ کی ٹیم دہلی کرائم برانچ کے ساتھ نوئیڈا پہنچی اور نوئیڈا سائبر سیل کے ساتھ مل کر سیکٹر 63 میں چل رہے اس جعلی کال سنٹر پر چھاپہ مارا جہاں سے ان سبھی کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Noida Encounter: انسپکٹر پر گولی چلانے والا بدمعاش انکاوںٹر میں زخمی

سائبر سیل سائبرآباد کمشنریٹ تلنگانہ حیدرآباد کے انسپکٹر نریش کمار نے بتایا کہ اسی مہینے ان کے پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا تھا، جس کی تحقیقات میں ہماری ٹیم معلومات کی بنیاد پر یہاں پہنچی ہے۔ انسپکٹر نے بتایا کہ ان کے تھانہ میں 5 مقدمات درج ہیں جبکہ تلنگانہ میں 32 مقدمات درج ہیں۔ اور 15 سے 20 لاکھ روپے کا دھوکہ ہوا ہے۔ جعلی کال سینٹر چلانے والے 17 افراد جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.