مراد آباد:اترپردیش کے مرادآباد ضلع میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے کارکنان نے ضلع ہیڈ کوارٹر کے باہر مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جم کر احتجاج کیا،سی پی آئی ایم کے حامیوں نے ضلع مجسٹریٹ کو اس سلسلے میں عرضداشت بھئ پیش کی ۔CPIM Protest Against Price Hike And Unemployment In moradabad
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنما رام کیشور رستوگی نے کہا کہ آج ہم نے بھارت کی تمام ریاستوں کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالے سے ضلع مجسٹریٹ کو عرضداشت پیش کی ہے ۔مرکزی حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کے معاملے میں پوری طرح سے خاموش ہے ۔مرکزی حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔
ان کاکہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، ریلوے کرایہ، روڈ ویز کے کرایوں میں اضافہ کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس کے سرکاری محکموں میں خالی پڑی آسامیوں کے لئے نئی بحالیاں کی جائے ۔یہ راشن ڈیلر جو من مانی کرتے ہیں۔ان کے خلاف کارروائی کیا جائے۔لوگوں کو پورا پورا راشن دیا جائے ۔CPIM Protest Against Price Hike And Unemployment In moradabad