ETV Bharat / state

Alleged Encounter in Bareilly پولیس کے مبینہ انکاؤنٹر میں گو کشی کا ملزم زخمی - پولیس کے مبینہ مقابلے میں گو کشی کا ملزم زخمی

بریلی میں پولیس کے مبینہ انکاؤنٹر میں گو کشی کا ملزم زخمی ہو گیا۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔ دونوں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Alleged Encounter in Bareilly
Alleged Encounter in Bareilly
author img

By

Published : Mar 11, 2023, 7:44 AM IST

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع بہیڑی تھانہ علاقے میں جمعہ کو پولس کے ایک مبینہ انکاؤنٹر میں گو کشی کا ایک ملزم ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔ زخمی سپاہی اور ملزم کو علاج کے لیے بہیڑی کے پرائمری ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ پولیس ٹیم گئوکشی کی شکایت ملنے پر چھاپہ مارنے کے لیے جب موقع پر پہنچی تو ملزم نے پولیس پر پستول سے فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق جمعرات کو بہیڑی تھانہ علاقہ کے اکھا گاؤں میں گو کشی کا واقعہ سامنے آیا جس کی شکایت ملنے کے بعد پولیس نے جمعہ کو کلیدی منظور احمد سمیت اس کے دیگر چار ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔ اس کے بعد جمعہ کی شام کو بہیڑی تھانے کی پولیس کلیدی ملزم منظور احمد کے ساتھ جائے وقوعہ پر گو کشی کے لیے استعمال ہونے والے اوزار برآمد کرنے اکھا گاؤں کے کھیتوں میں پہنچی۔ جہاں ملزمان نے پہلے سے چھپائی گئی پستول سے پولیس ٹیم پر مبینہ طور پر فائرنگ کردی، جس کی وجہ سے ایک گولی کانسٹیبل روی راج کے ہاتھ میں لگی۔ اس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے منظور احمد کو ٹانگ میں گولی مار دی۔ پولیس نے کانسٹیبل اور ملزم کو فوری طور پر بہیڑی کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں علاج کے لیے داخل کرایا۔

مزید پڑھیں: Umesh Pal Murder case امیش پال قتل کیس میں دوسرا انکاؤنٹر، عثمان چودھری بھی ہلاک

Alleged Encounter in Noida مبینہ انکاؤنٹر میں وسیم اکرم کی ٹانگ میں گولی لگی

پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہی راج کمار اگروال نے بتایا کہ گوکشی کا واقعہ جمعرات کو بہیڑی تھانہ علاقہ کے اکھا گاؤں میں سامنے آیا تھا جس میں پولس نے گائے ذبح کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے گو کشی کے لیے استعمال ہونے والے اوزار کو جائے وقوع کے قریب چھپانے کے بارے میں بتایا۔ جب پولیس ٹیم ملزم منظور احمد کے ساتھ اوزار برآمد کرنے گئی تو اس نے غیر قانونی پستول سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ منظور احمد کی پستول سے نکلی گولی ایک سپاہی کے ہاتھ میں لگی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم کی ٹانگ میں بھی گولی لگی۔ دونوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.