ETV Bharat / state

کووڈ-19: کوتاہی کی صورت میں دوسرے لہر کی وارننگ

اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3033 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق اور گذشتہ 26 دنوں میں مثبت مریضوں کی تعداد میں 44 فیصدی کی گراوٹ کے بعد اترپردیش حکومت نے عوام کو انتباہ دیا ہے کہ کسی بھی کوتاہی و عدم احتیاط کی صورت میں عالمی وبا دوبارہ دستک دے سکتی ہے۔

Covid-19: Second wave warning in case of negligence
کووڈ-19: کوتاہی کی صورت میں دوسرے لہر کی وارننگ
author img

By

Published : Oct 14, 2020, 5:49 AM IST

اترپردیش میں ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری(صحت)امت موہن پرساد نے کہا کہ محکمہ صحت اور عوام کے ذریعہ کورونا سے احتیاط میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی جانی چاہیے۔ متعدد ریاستوں اور ممالک میں کورونا کے دوسرے لہر کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 26 دنوں میں ریاست میں مثبت مریضوں کی تعداد میں 44 فیصدی کمی درج کی گئی ہے۔ اس وقت ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد 38082 ہزار ہے جبکہ ریاست میں ایک دن میں سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 17 ستمبر کو 68000 ریکارڈ کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا گذشتہ 24گھنٹوں میں 3033 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 3662 مریض شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچے۔

اب ریاست میں مجموعی متاثرین کی مصدقہ تعداد 442466 ہوگئی ہے جس میں سے 397570 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 38082 مریض ہسپتالوں میں ہوم آئیسولیشن میں زیر علاج ہیں۔

ریاست میں متاثرین کے شفایابی کی شرح بھی تقریبا 89.92 فیصدی کو پہنچ گیا ہے۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 26 نئی اموات کے ساتھ کورونا مہلوکین کی تعداد 6466 ہوگئی ہے۔

پیر کو مختلف لیبوں میں 151367 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد ٹیسٹ کئے گئے مجموعی نمونوں کا ہندسہ 12192619 کو پہنچ گیا۔ اس وقت بغیر علامت والے 17162 مثبت مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.