پرتاپ گڑھ: پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ دہلی نظام الدین تبلیغی مرکز پر عائد پابندیوں کو خارج کر چابی دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ انصاف کی جیت ہے۔ انہوں نے چابی دینے کے حکم کو انصاف کے مفاد میں بتاتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ کورونا وبا سے جہاں پوری دنیا کے لوگ پریشان تھے وہیں یہاں پر کورونا کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر مسلمانوں اور ان کے مذہبی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ nizamuddin tablighi markaz Keys Handover
انہوں نے کہا کہ 'دہلی پولیس انتظامیہ کے ذریعہ نظام الدین تبلیغی مرکز کے عقیدت مندو پر کورونا پھیلانے کا الزام عائد کر مرکز کو سیز کر دیا گیا تھا جبکہ کورونا ایک انفیکشن مرض ہے اور وہ کسی کے پھیلانے سے نہیں پھیلتا۔ دہلی ہائی کورٹ نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نظام الدین مرکز کی چابی ذمہ دار مولانا سعد کو دینے کا حکم دیتے ہوئے جماعت ہیڈکواٹر پر عائد پابندیوں کو خارج کر دیا جس سے انصاف کی جیت ہوئی ہے ،پیس پارٹی عدالت کے فیصلے کا جیرمقدم کرتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: Delhi high Court On Nizamuddin Markaz دہلی پولیس کو ہائی کورٹ کی پھٹکار، نظام الدین مرکز کو چابی دینے کا حکم
یو این آئی