ریاست اترپردیش کے شہر ضلع بریلی کے رہنے والے اس عاشق جوڑے نے قریب ایک ماہ قبل شادی کرنے کی نیت سے گھر چھوڑ کر میرٹھ آگئے تھے۔ دونوں میرٹھ کے کنکر کھیڑا تھانے کے شوبہ پور میں رہ رہے تھے۔ لیکن الگ الگ مذہب سے تعلق رکھنے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے اس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس جوڑے پر اعتراض اٹھانا شروع کر دیا۔ جس کی وجہ سے عاشق جوڑے نے آج کنکر کھیڑا تھانے پہنچ کر اپنی شادی كو لیکر پولیس سے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ فی الحال پولیس نے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے اس عاشق جوڑے کو پوری طرح سے تحفظ کا یقین دلایا ہے۔ جانکاری کے مطابق یہ جوڑا بالغ بتایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کووڈ-19 ٹیسٹ کرانے سے کسانوں کا انکار کیا
ایک طرف جہاں حکومت لوجہاد کو روکنے کے لیے قانون بنا رہی ہے وہیں، اس طرح کے واقعات سے ایک بات تو صاف ہوگیا ہے کہ آج بھی محبت کرنے والے کسی بھی قانون کی پرواہ نہیں کرتے ہیں۔