ETV Bharat / state

نوئیڈا: جعلی نوٹ چھاپنے والا گروہ بے نقاب، تین ملزمین گرفتار - جعلی نوٹ چھاپنے کا کام کر رہے تھے اور بازار میں چلاتے تھے

نوئیڈا میں جعلی نوٹ چھاپنے والے گروہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ اس سلسلے میں تین ملزمین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس سے جعلی نوٹ بنانے میں استعمال ہونے والا کمپیوٹر، پرنٹر، کاغذ، قینچی اور پینسل بھی برآمد ہوا ہے۔

counterfeit note printing gang exposed, three accused arrested in noida uttar pradesh
نوئیڈا: جعلی نوٹ چھاپنے والا گروہ بے نقاب، تین ملزمین گرفتار
author img

By

Published : Feb 2, 2021, 12:38 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے شہر نوئیڈا میں تھانہ فیز 3 پولیس نے جعلی نوٹ چھاپنے والے تین شاطر افراد کو گرفتار کیا۔

پولیس نے ملزمین کے پاس سے 29 ہزار 900 روپئیے بھی برآمد کیا ہے۔ اس علاوہ جعلی نوٹ، جعلی نوٹ بنانے میں استعمال ہونے والا کمپیوٹر، پرنٹر، کاغذ، رنگا رنگی مواد، قینچی اور پینسل بھی برآمد کیا گیا ہے۔

counterfeit note printing gang exposed, three accused arrested in noida uttar pradesh
نوئیڈا: جعلی نوٹ چھاپنے والا گروہ بے نقاب، تین ملزمین گرفتار

تھانہ فیز 3 کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ بہلولپور گاؤں کے قریب مارکیٹ میں جعلی کرنسی کے بدلے نقد رقم حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے وہاں چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران پولیس نے رجنیش نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ اس کے پاس سے کچھ جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔ تفتیش کے دوران، رجنیش نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں رام پرتاپ اور سرجیت کے ساتھ مل کر جعلی نوٹ چھاپتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوپی مدرسہ بورڈ: فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع

رجنیش سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے اس کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور رام پرتاپ اور سرجیت کو وہاں سے گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل کمشنر پولیس نے بتایا کہ رجنیش، رام پرتاپ اور سرجیت کی نشاندہی پر پولیس نے 29،900 روپئیے کے جعلی نوٹ برآمد کیے۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر، پرنٹرز اور جعلی نوٹ بنانے میں استعمال ہونے والے کاغذ و دیگر چیزوں کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران گرفتار ملزمین نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک طویل عرصے سے جعلی نوٹ چھاپنے کا کام کر رہے تھے اور بازار میں چلاتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.