ETV Bharat / state

ٹیکس ریٹ میں کمی، اترپردیش کے لیے فائدہ مند - Corporate tax cut

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مرکزی حکومت کے کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کرنے کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔

ٹیکس ریٹ میں کمی، اترپردیش کےلیے فائدہ مند
author img

By

Published : Sep 22, 2019, 7:51 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 3:06 PM IST

انہوں نے کہا کہ اس سے کساد بازاری کی مار جھیل رہے سرمایہ کاروں کو کافی راحت ملے گی، بھارت کا سرمایہ کاری کے نئے ہب کے طور پر فروغ ہوگا۔ جس کا فائدہ اترپردیش کو بھی ہوگا اور ریاست میں روزگار کے امکانات بڑھیں گے۔

وزیر اعلی، لکھنؤ کے آئی آئی ایم میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں اقتصادی کساد بازاری کا ماحول ہے ایسے میں ٹیکس ریٹ کم ہونے سے سرمایہ کار سرمایہ کاری کی جانب مائل ہوں گے اور معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ چین ٹریڈ وار کا فائدہ بھی ہندوستان کو ملے گا۔ ابھی تک جو سرمایہ کاری چین میں جارہی تھی اب ہندوستان میں کی جائےگی کیونکہ ایشیا میں ٹیکس ریٹ ہندوستان میں سب سے کم ہے جو ملک کی معیشت کو پانچ ٹریلین بنانے کی ہدف کی جانب ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔

یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ مارکیٹ کا رجحان دیکھا جائے تو آزادی کے بعد کا یہ سب سے دلیرانہ فیصلہ ہے۔ایک دن میں 7 لاکھ کروڑ روپئے کی نئی چھلانگ مارکیٹ میں آئی۔ 2006 سے لے کر اب تک مختلف پالیسیوں میں جنہوں نے یو پی میں سرمایہ کاری کی ہے انہیں بھی اس رعایت کا فائدہ ملے گا۔ نئی معاشی اصلاحات سے آٹو، کیپنٹل انسیٹیو انڈسٹری کو فائدہ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس میں کمی کی وجہ سے یو پی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ یوپی میں گذشتہ ڈھائی سالوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی گئی ہے اور اب ٹیکس ریٹ میں کمی کئے جانے کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

ملحوظ رہے کہ اتوار کو انڈین انسٹی ٹیوٹ (ا ٓئی آئی ایم) لکھنؤ میں لیڈر شپ ڈیولپمنٹ پروگرام’منتھن۔3‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اپنی کابینہ کے ساتھ شرکت کرنے پہنچے تھے۔سبھی وزراء کالی داس مارگ واقع وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ سے والو بس سے آئی آئی ایم پہنچے۔

منتھن۔3 کے تحت متعدد اجلاس میں آئی آئی ایم کے ماہرین نے یوگی کے ساتھ وزراء اور حکومت کے سینئر افسران کی ٹیم کو فیصلہ لینے کی قابلیت فروغ دینے کی ٹریننگ دی۔انہیں نازک حالات میں کام کرنے کے بھی گر سکھا نے کے ساتھ مختلف امور پر ٹریننگ دی گئی۔

اس سے قبل 8 اور 15 ستمبر کو منتھن کے دو مراحل پورے ہوچکے ہیں۔پہلے دو مراحل کو وزیر اعلی کافی مفید بتا چکے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 3:06 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.