ضلع پنچایت میں بھی ایک اہلکار کورونا مثبت پایا گیا ہے۔
اس کے پیشِ نظر ضلع پنچایت چیئرمین نے کورونا کی جانچ کرائی ہے۔
بریلی میں ضلع پنچایت کے چیئرمین سنجےسنگھ کی ہدایت کے بعد تمام اہلکاروں نے احتیاط کے طور پر کورونا انفیکشن کی جانچ کرائی تھی۔
محکمۂ صحت کی ٹیم نے ضلع پنچایت کے احطے میں تمام اہلکاروں کی جانچ کی۔
جس میں ایک اہلکار میں کورونا مثبت ہونے کی علامات نظر آئیں۔
اسے فوراً ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ یہ اہلکار ضلع پنچایت میں تمام لوگوں کے درمیان رہتا ہے۔
لہذا کسی اہلکار کے پہلی مرتبہ کورونا مثبت پائے جانے کے بعد محکمہ میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیےـ:بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات
اب چیئرمین سنجے سنگھ نے تمام اہلکاروں کی جانچ کرائی ہے اور معاشرتی فاصلہ کو سختی سے نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس کے تمام اہلکاروں کی رپورٹ منفی آنے تک تمام کاموں پر پابندی لگا دی ہے اور تمام لوگوں کے ضلع پنچایت میں داخل ہونے پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔