ETV Bharat / state

Coronavirus Cases in Uttar Pradesh: غازی آباد میں ایک بار پھر کورونا معاملات میں تیزی

author img

By

Published : Dec 16, 2021, 7:29 PM IST

اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں ایک بار پھر سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ Coronavirus Case rises in Ghaziabad دیکھا جا رہا ہے جس کے بعد محکمہ صحت کمر بستہ ہوگیا ہے۔

کورونا معاملات میں تیزی
کورونا معاملات میں تیزی

اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن Covid 19 Positive Cases پیر پسارتا نظر آ رہا ہے۔ کراسنگ ریپبلک سوسائٹی میں رہنے والی 14 سالہ لڑکی سے کورونا متاثر ہونے کے بعد اس خاندان کے مزید تین افراد بھی کورونا کی زد میں آگئے۔

لڑکی کے والدین اور 10 سالہ چھوٹی بہن کی کورونا رپورٹ مثبت Coronavirus Positive Reports آئی ہے۔ محکمہ صحت نے پورے خاندان کو گھر میں ہی آئسولیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ سوسائٹی میں کورونا ٹیسٹ کیمپ بھی لگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراسنگ ریپبلک کی ایک سوسائٹی میں رہنے والی طالبہ میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی۔ اسے چار دن سے بخار اور کھانسی کی شکایت تھی۔ طالبہ میں انفیکشن کی تصدیق پر محکمہ صحت نے خاندان کے دیگر افراد کے نمونے بھی جانچ کے لیے بھیجے تھے جن کی رپورٹ مثبت آئی۔

اب محکمہ کی جانب سے ان تمام کے جینوم کی سیکوینسنگ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سوسائٹی میں کورونا ٹیسٹ کیمپ لگا کر آس پاس رہنے والے لوگوں کے نمونے بھی لیے گئے ہیں۔

  • ضلع کی صورتحال پر ایک نظر

واضح رہے کہ گوتم بودھ نگر اور غازی آباد کورونا انفیکشن کے معاملے میں پورے اتر پردیش میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس وقت گوتم بودھ نگر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 24 اور غازی آباد میں 20 ہے۔ اس کے ساتھ ہی لکھنؤ 29 فعال مریضوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

پیر کے روز گوتم بودھ نگر میں کورونا انفیکشن کے 8 نئے کیس درج ہوئے اور غازی آباد میں 3 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.