پولیس ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاون کے اعلان کے بعد لوگوں کو سماج دوری بنائے رکھتے ہوئے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سبھی مذہبی مقامات کو بند کردیا گیا ہے۔ لیکن تمام ہدایات کو درکنار کرتے ہوئے بہرائچ کے رسیا بلاک کے آزاد نگر میں مسجد کے امام عمران خان مقتدیوں کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کررہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق تھانہ انچارج پی پی پانڈے پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور لاک ڈاون کے درمیان متعدد مقتدیوں کے ساتھ نماز ادا کر نے والے امام عمران سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کی گیا ہے۔
: