ETV Bharat / state

کوروناوائرس: تقریبا 125 شادیاں ملتوی - بریلی میں 125 شادیاں ملتوی

ضلع بریلی میں کورونا وائرس کے سبب تقریبا 125 شادیاں ملتوی ہوگئی ہیں جبکہ اپریل مہینے میں تاریخ طے ہو چکی تقریباً 450 شادیوں پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

کوروناوائرس: تقریبا 125 شادی ملتوی
کوروناوائرس: تقریبا 125 شادی ملتوی
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 11:20 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب تقریباً 125 شادیاں ملتوی کر دی گئ ہیں، جبکہ اپریل مہینے میں تاریخ طے ہو چکی تقریباً 450 شادیوں پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ کئ شادیوں کی تقریب ملتوی ہونے کے بعد سادگی کے ساتھ نکاح کی رسم ادا کی گئ ہے۔

کورونا کی وجہ سے تقریبا پورے ملک میں لاک ڈٓاؤن ہے۔ اس سے ہوٹل، ٹینٹ اور کیٹرنگ کے کاروبار کو کروڑوں روپیہ کا نقصان ہوا ہے۔ ایک ہفتہ قبل بریلی میں تقریباً 125 شادیاں ملتوی ہو چکی ہیں۔

دراصل ماہ اپریل میں شہر کے تمام ہوٹل، بینکٹ ہال اور شادی لان میں تقریبا 450 شادیوں کی بکنگ کی گئی ہے۔ اب محسوس کیا جانے لگا ہے کہ ان شادیوں کا ملتوی ہو جانا تقریبا طے پایا جا رہا ہے۔ اگر یہ شادیاں منسوخ کردی گئیں تو پھر ہوٹلوں، بینکٹ ہالوں، کیٹرنگ وغیرہ کے کاروباریوں کو مزید معاشی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شادیوں کی تقریبات سے بڑے پیمانے پر ملازمت بھی وابستہ ہے۔ شادیوں کی تاریخ ملتوی ہو جانے کی وجہ سے کیٹرر بھی خالی ہوگئے ہیں۔ ان دنوں ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔

دیہی علاقوں سے تقریباً دو سے تین ہزار لڑکے شادیوں کے سیزن میں کام کرنے شہر آتے ہیں۔ شادیوں کی تاریخ منسوخ یا ملتوی ہونے کی وجہ سے ان کی روزی روٹی پر بھی مشکلات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.