ETV Bharat / state

کوروناوائرس: نیپال میں پھنسے 67 بھارتی شہریوں کی رپورٹ منفی

author img

By

Published : Apr 29, 2020, 6:09 PM IST

Updated : Jun 3, 2020, 7:34 AM IST

نیپال میں پھنسے 67 بھارتی شہریوں کی آج کوروناوائرس کی رپورٹ منفی آنے پر وہاں پھنسے تمام باشندوں نے راحت کی سانس لی۔

نیپال میں پھنسے 67 بھارتی شہریوں کی رپورٹ منفی

اطلاعات کے مطابق پڑوسی ملک نیپال کے ضلع بانکے کے کوہل پور علاقے میں پھنسے 67 بھارتی شہریوں کی کوروناوائرس رپورٹ منفی آئی ہیں۔ یہ افراد نیپالی ضلع چتون سے 12 دن پیدل چل کر نیپال کے ضلع کوہل پور پہنچے تھے۔

محکمہ صحت اور پولیس کے عملے کو جب اس کی اطلاع ملی تو پولیس اہلکاروں نے ان افراد کو حولدار پور واقع قرنطینہ مرکز میں داخل کیا۔ مرکز میں جب ان افراد کی جانچ کی گئی تو ان افارد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

ضلع بانکے کے محکمہ صحت کے آفیسر نریش شریستھا نے کہا کہ ضلع بانکے کے مختلف مقامات پر 140 بھارتی شہری رہ رہے ہیں۔ پہلے مرحلے کی چھان بین میں حولدار پور میں قرنطین کئے گئے 67 بھارتی شہریوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

کوہل پور کے پولیس انسپکٹر آر بی وشٹ نے کہا کہ نیپال میں لاک ڈاؤن اور ہند - نیپال سرحد سیل ہونے کی وجہ سے انہیں بھارت نہیں بھیجا جارہا ہے۔ ان کے رہنے اور کھانے کا انتظام نیپال کی حکومت کی جانب کیا جارہا ہے۔

لاک ڈاؤن کے مدنظ بین الاقوامی سرحد 7 مئی تک بند کر دیا گیا ہے۔ نیپال حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلتے ہوئے اثرات کو روکنے کے لئے چوکسی اختیار کرتے ہوئے نیپال کی بین الاقوامی سرحد کو 7 مئی تک سیل کردیا ہے۔

نیپال کی بین الاقوامی سرحدیں ہندوستان، سکم اور چین ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ نیپالی ذرائع کے مطابق اتوار کو نیپال کابینہ کے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 13 مئی تک بین الاقوامی سرحدیں بند رکھی جائیں گی۔

Last Updated : Jun 3, 2020, 7:34 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.