ETV Bharat / state

درگاپور میں سیلاب جیسی صورتحال - Flood threat in Durgapur - FLOOD THREAT IN DURGAPUR

مشرقی بردوان ضلع کے درگاپور میں مسلسل 12 گھنٹوں سے جاری بارش کے عاعث سیلاب جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ضلع انتظامیہ نے مقامی باشندوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

درگاپور میں سیلاب جیسی صورتحال
درگاپور میں سیلاب جیسی صورتحال ((west bengal desk))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 2, 2024, 10:17 PM IST

بردوان: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت بیشتر اضلاع میں گزشتہ 12 گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے بیشتر اضلاع کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جما ہونے سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

درگاپور میں سیلاب جیسی صورتحال (ETV Bharat)

ذرائع کے مطابق درگاپور میں مسلسل 12 گھنٹوں سے جاری بارش کے عاعث سیلاب جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ضلع انتظامیہ نے مقامی باشندوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

درگاپور میونسپل کارپوریشن کے مختلف علاقوں بشمول رتوریا، انگد پور، کدر روڈ، 54 پلی، تپوبن سٹی، سری نگر پلی میں پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے۔ سڑکیں زیر آب ہیں۔ درگاپور میونسپل کارپوریشن کے چیف ایڈمنسٹریٹر انیندتا منہوپھا نے کہا کہ پانی میں پھنسے لوگوں کو محفوث مقامات پر لے جایا رہا ہے۔ کئی مقامات پر درخت گر گئے، دیواریں اور کچے مکانات تباہ ہو گئے۔ جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جانئے کیوں پھٹتے ہیں بادل، کیوں مشکل ہے اس کی پیشین گوئی کرنا؟

لیکن درگاپور کا ڈرینج سسٹم پوری طرح سے ٹوٹ چکا ہے۔ درگا پور کے وارڈ نمبر 13 کدھا روڈ کا پورا علاقہ پانی میں ڈوب گیا ہے۔ دریاؤں کا پانی خطرے کی حد سے اوپر بہہ رہا ہے۔ پانی میں پھنسے لوگ خوفزدہ ہیں۔ درگاپور میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 24 اور 25 میں پانی بھر جانے کی وجہ سے لوگوں کو خوف و ہراس کا سامنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.