ETV Bharat / sports

بھارت اور سری لنکاکے درمیان پہلا یک روزہ مقابلہ ٹائی، چارتھ اسالنکا نے پلٹ دی بازی - India vs Sri Lanka First ODI

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 2, 2024, 10:14 PM IST

Updated : Aug 2, 2024, 10:23 PM IST

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جو کہ برابری پر حتم ہوا۔

بھارت اور سری لنکاکے درمیان پہلا یک روزہ مقابلہ ٹائی
بھارت اور سری لنکاکے درمیان پہلا یک روزہ مقابلہ ٹائی (Image Source: AP)

حیدرآباد: بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ میچ برابری پر ختم ہوا۔ میچ میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کے لیے 231 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں بھارتی ٹیم 230 رنز ہی بنا سکی۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کی شروعات شاندار رہی۔ کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے پہلی وکٹ کے لیے 12.4 اوور میں 75 رنز کی شراکت داری کی۔ اس پارٹنرشپ میں گل کا حصہ کچھ خاص نہیں رہا اور انہوں نے 16 رنز بنانے کے لیے 35 گیندیں لیں۔ وہیں روہت بھرپور فارم میں تھے اور انہوں نے صرف 33 گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی۔ اسپنر ڈنیٹ ویلالگے نے گل کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ کچھ دیر بعد ویلالگے نے روہت شرما کو بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے والے واشنگٹن سندر (5) کچھ خاص نہ کر سکے اور اکیلا دھننجے کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد ویرات کوہلی اور شریاس آئر کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 43 رنز کی شراکت ہوئی۔ دونوں کھلاڑی اچھی فارم میں نظر آ رہے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ دونوں اچھی اننگز کھیلنے جا رہے ہیں۔ لیکن وینندو ہسارنگ نے ویرات کوہلی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑ دیا۔ کوہلی نے 32 گیندوں میں 24 رنز بنائے جس میں دو چوکے شامل تھے۔ کوہلی کے بعد شریاس آئیر (23) بھی پویلین چلے گئے، جنہیں اسیتھا فرنینڈو نے بولڈ کیا۔ شریاس کے آؤٹ ہونے کے وقت ہندوستان کا سکور پانچ وکٹوں پر 132 رنز تھا۔ یہاں سے کے ایل راہل اور اکشر پٹیل نے ذہانت سے بلے بازی کی۔ اکشر-راہول نے چھٹی وکٹ کے لیے 57 رنز کی شراکت قائم کی۔ کے ایل راہول 31 رنز بنانے کے بعد وینندو ہسرنگا کا شکار بنے۔ جبکہ اکشر پٹیل (33) کو سری لنکا کے کپتان چارتھ اسالنکا نے آؤٹ کیا۔

میچ میں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 230 رنز بنائے۔ سری لنکا کی شروعات خراب رہی اور تیسرے اوور میں ہی اویشکا فرنینڈو کی وکٹ گنوادی۔ صرف ایک رن بنانے کے بعد فرنینڈو محمد سراج کی گیند پر ارشدیپ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ سری لنکا ایک بار پھر 14ویں اوور میں وکٹ کیپر بلے باز کوسل مینڈس (14) کی وکٹ گنوا بیٹھا جو شیوم دوبے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ جب کوسل مینڈس آؤٹ ہوئے تو سری لنکا کا سکور 46 رنز تھا۔ سری لنکا کو جلد ہی تیسرا جھٹکا لگا۔ صرف 8 رنز بنانے کے بعد سدیرا سمارا وکرما اکشر پٹیل کی گیند پر شبمن گل کے ہاتھوں کیچ ہو گئیں۔ سری لنکن ٹیم کو کپتان چارتھ اسالنکا سے اچھی کارکردگی کی توقع تھی لیکن انہوں نے مایوس کیا۔

Last Updated : Aug 2, 2024, 10:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.