ETV Bharat / state

کورونا کے نئے اسٹرین کی نوئیڈا میں دستک،انتظامیہ الرٹ - Corona's new strain in noida

انگلینڈ میں پائی جانے والی کورونا کی نئی اسٹرین نے نوئیڈا میں بھی دستک دے دی ہے۔جس کے بعد انتظامیہ بھی الرٹ ہو گئی ہے۔

کورونا کے نئے اسٹرین کی نوئیڈا میں دستک،انتظامیہ الرٹ

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 10:52 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے صنعتی علاقہ نوئیڈا میں کورونا کی نئی اسٹرین کی دستک سے عوام میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

ڈی ایم سہاس ایل وائی نے کہا ہے کہ حالات تشویشناک نہیں ہیں لیکن احتیاط لازمی ہے جس پر ہم عمل کر رہے ہیں۔

کورونا کے نئے اسٹرین کی نوئیڈا میں دستک،انتظامیہ الرٹ

سیکٹر 50 میں واقع سوسائٹی کی رہائشی 33سالہ خاتون میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔

گذشتہ 26 دسمبر 2020 کو اس کی آر ٹی پی سی آر کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد محکمہ صحت نے انہیں کورونا کے نئے اسٹرین کا پتہ لگانے کے لئے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) دہلی میں نمونہ بھیجا۔

یہ خاتون گریٹر نوئیڈا کے گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (جے آئی ایم ایس) کے انٹرنیشنل ٹریولر وارڈ میں زیر علاج ہے۔

خیال رہے کہ 25 اکتوبر 2020 اور 9 دسمبر2020 کے بعد ، محکمہ صحت برطانیہ سے واپس آنے والوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

گذشتہ ڈیڑھ ماہ میں 425 افراد برطانیہ سے نوئیڈا واپس آئے ہیں۔

ان میں سے 260 افراد 9 دسمبر کے بعد آئے تھے۔

محکمہ صحت نے 189 افراد کی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ کی تھیں ، ان میں سے 187 کی رپورٹ منفی رہی اور دو خواتین کورونا سے متاثر پائی گئیں۔

مزید پڑھیں:رامپور: خواتین کو خود کفیل بنانے سے متعلق بیداری پروگرام

آئی سی ایم آر کے مطابق کورونا کی نئی اسٹرین لانے والی خاتون برطانیہ کی ایک کمپنی سے ملازمت کے لئے گئی تھی۔

جب کہ گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں واقع ایک سوسائٹی کی 28 سالہ خاتون کو کوئی نیا کورونا اسٹرین نہیں ملا ہے۔

دونوں خواتین کو الگ الگ وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

ڈی ایم نوئیڈا سہاس ایل وائی نے کہا ہے کہ انگلینڈ سے آنے والے لوگوں پر گہری نگاہ رکھی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.