ETV Bharat / state

Corona Virus hit Schools: غازی آباد اور نوئیڈا کے 25 اسکولوں میں کورونا وائرس نے دستک دی - Corona Virus hit 25 Schools in UP

عالمی وبا کورونا وائرس نے ایک بار پھر سے اترپردیش کے نوئیڈا اور غازی آباد کے کئی اسکولوں میں دی ہے، جس کے بعد ریاستی حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کر کورونا سے متاثر ہونے والے ملازمین کو ایک ماہ کی خصوصی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے corona virus entry in Uttar Pardesh schools.

Corona Virus hit 25 Schools in UP
Corona Virus hit 25 Schools in UP
author img

By

Published : Apr 23, 2022, 7:57 PM IST

غازی آباد: ریاست اترپردیش کے غازی آباد میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ایک حکم جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق ریاست میں کورونا سے متاثر ہونے والے ملازمین کو ایک ماہ کی خصوصی چھٹی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ جو لوگ کورونا مثبت شخص کے رابطے میں آئیں گے ان کو کم از کم 21 دن کی آرام کرنے کے لئے (کیزول )چھٹی دی جائے گی The corona virus hit 25 schools in Ghaziabad and Noida۔

ویڈیو دیکھیے۔
ایک بار پھر کورونا کے بڑھتے کیسز نے لوگوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ غازی آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر کورونا کے 15 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہاں فعال کیسز کی تعداد 135 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پڑوسی ضلع گوتم بدھ نگر میں 24 گھنٹوں میں 107 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد یہاں ایکٹیو کیسز کی تعداد 441 ہو گئی ہے۔ اب دونوں اضلاع میں متاثرہ اسکول کے طلباء اور اساتذہ کی تعداد 162 تک پہنچ گئی ہے۔ ان دو اضلاع کے 25 سے زائد اسکولوں میں کورونا پھیل چکا ہے۔ تب سے این سی آر کے والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے ڈرتے ہیں۔غازی آباد کے ڈی ایم راکیش کمار سنگھ Ghaziabad DM Rakesh Kumar Singh نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام عوامی مقامات، سرکاری اور نجی دفاتر، عدالتوں اور اسکولوں میں ماسک کو لازمی قرار دیا جائے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیس، میونسپل کارپوریشن اور دیگر محکموں کے پبلک ایڈریس سسٹم کو دوبارہ موثر بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:

معلوم ہوکہ پبلک ایڈریس سسٹم کے تحت شہر میں جگہ جگہ لاؤڈ اسپیکر لگائے گئے ہیں، جنہیں ایک جگہ سے کنٹرول کیا جاتا ہے، تاکہ عوام کو فوراً کچھ بھی بتایا جا سکے۔ ڈی ایم نے یہ بھی کہا ہے کہ رہ جانے والے لوگوں کو مہم چلا کر ٹیکہ لگایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.