ETV Bharat / state

کورونا معاملہ: درگاہ تنظیم نے گھر میں دعا کی اپیل کی - جماعت رضائے مصطفیٰ کے نائب صدر

بریلی میں واقع درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ جماعت رضائے مصطفیٰ کے نائب صدر سلمان رضا خاں قادری نے ملک میں کورونا وائرس سے ہوئی اموات اور اتر پردیش میں کورونا کے مثبت مریض کی تصدیق ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کورونا معاملہ: درگاہ تنظیم نے گھر میں دعا کی اپیل کی

author img

By

Published : Mar 28, 2020, 9:24 AM IST

ریاست بہار کے ضلع بریلی میں واقع درگاہ اعلی حضرت سے وابستہ جماعت رضائے مصطفیٰ کے نائب صدر سلمان رضا خاں قادری نے ملک میں کورونا وائرس سے ہوئی اموات اور اتر پردیش میں کورونا کے مثبت مریض کی تصدیق ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کورونا معاملہ: درگاہ تنظیم نے گھر میں دعا کی اپیل کی
کورونا معاملہ: درگاہ تنظیم نے گھر میں دعا کی اپیل کی

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے حفاظت کے لئے ملک کے چھوٹی بڑی درگاہوں، مساجد کے ائمہ اور مدارس اسلامیہ کے اساتذہ خاص دعا کا اہتمام کریں۔

حضرت سلمان میاں نے کہا ہے کہ دعاؤں کے دوران معاشرتی فاصلہ قائم کرنے پر خاص غور کریں۔ حضرت سلمان نے بتایا کہ چین سمیت کئی ممالک کورونا کے زد میں ہے۔ بھارت کی عوام بھی خوفزدہ ہیں۔

بھارت کے کئی شہروں میں بھی کورونا کے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے اور اس موذی بیماری سے موت کا سلسلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

اس وائرس کی وجہ سے لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے اسی کے ساتھ چھوٹی بڑی درگاہوں و مساجد کے ائمہ سے بھی کہا گیا ہے کہ نماز جمعہ کے ساتھ ساتھ پانچوں وقت کی نماز کے بعد کورونا وائرس کے خاتمہ کی دعا کی جائے۔

وہیں مدرسوں کے اساتذہ دن یا رات کے وقت میں ہونے والے جلسوں میں بھی خاص دعا کریں۔ سلمان میاں نے کہا کہ کورونہ وائرس اللہ کا ایک عزاب ہے، جس کو روکنا مشکل ہے، لیکن اسے روکنے کا بہترین علاج یہ ہے کہ اللہ رب العزّت کی بارگاہ میں اس سے نجات کی دعا کی جائے۔ کیونکہ جس نے یہ مرض دنیا میں اتارا ہے وہی اس سے نجات دے سکتا ہے۔

اللہ اس مہلک جراثیم سے ہم سب کی حفاظت کرنے والا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ چین سے شروع ہونے والا یہ وائرس پوری دنیا کے مختلف شہروں میں پھیل چکا ہے۔

جس کا اثر بھارت کے بھی کئی شہروں میں صاف طور پر نظر آرہا ہے۔ اس وائرس سے ہزاروں لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ اس نے دنیا کے مختلف ممالک میں جو خطرناک حالات پیدا کئے ہیں، وہ بہت ہی تکلیف دہ ہے۔

انھوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس وائرس سے خوفزدہ ہونے کے بجائے اللہ کی بارگاہ میں اس کے خاتمہ کی زیادہ سے زیادہ دعائیں کریں۔ ہر مرض سے شفا دینے والی دعاؤں کو اپنے گھروں میں لگائیں، جس سے سبھی کو اس وائرس سے نجات مل سکے۔

اس کے علاوہ علاقائی یونانی افسرڈاکٹروکیل احمد نے کہا کہ کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے ملک میں اس وائرس کا اثر زیادہ تو نہیں ہے، لیکن حالات بد سے بدتر ہوں، اس سے بہتر ہے کہ ہم لوگ احتیاط رکھیں۔ اس کے بعد بھی احتیاط کے طور پر ویج اور نانویج کو خوب پکا کر کھائیں۔ اگر کسی شخص کو کھانسی، بخار اور دم گھوٹنے والی پریشانی ہو رہی ہے، تو اسے نظر انداز نہ کریں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اس سے نجات حاصل کرنے کے لئے صرف سینی ٹٓائزر کی ہی ضرورت نہیں ہے، بلکہ صابن سے ہی تقریباً آدھا منٹ تک ہاتھوں کو خوب دھوئیں اور صاف کریں۔ اس کے علاوہ بھیڑ بھاڑ والی جگہ سے پرہیز کریں۔ چھینکنے یا کھانسنے پر رومال کا استعمال کرنے سے بھی اس وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.