ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں شہید اماناتھ سنگھ ضلع ہسپتال میں بدھ کو ایک 27 برس کی کورونا پازیٹیو خاتون کی دوبارہ جانچ کرتے وقت دوران جانچ ہی موت ہوگئی۔
ضلع ہسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انل شرما نے بتایا کہ متوفی خاتون گردے کی بیماری میں مبتلا تھیں، جبکہ خاتون کا 27 جولائی کو وارانسی میں ڈائلیسس کرایا گیا تھا۔
اس کی کوروناوائرس کی جانچ بھی وارانسی میں ہی ہوئی تھی۔ جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔
اس کے بعد بھی اہل خانہ نے ضلع انتظامیہ کو بغیر آگاہ کیے اور بغیر کوارنٹائن کیے ہسپتال میں دوسری بار جانچ کرانے پہنچ گئے جانچ کے دوران خاتون کی موت ہوگئی۔
واضح رہے کہ ضلع جونپور میں منگل کو ایک ساتھ کورونا وائرس کے ایک ساتھ 188 نئےمریضوں کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد ضلع میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1617 ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے بتایا تھا کہ جانچ رپورٹ میں 188 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، راحت کی بات یہ ہے کہ 1617 مریضوں میں سے اب تک 875 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ابھی تک کورونا وائرس سے 22 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ ضلع میں 720 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1718 نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں، جبکہ کل کے 1718 نمونے ملا کر اب تک کل 33 ہزار 564 لوگوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھیجے جاچکے ہیں، جن میں سے 30234 نمونوں کی جانچ رپورٹ آچکی ہے، جبکہ 3330 نمونوں کی رپورٹ آنی باقی ہے۔
واضح رہے کہ اب اترپردیش میں 73951 کوروناوائرس کے سے متاثرین افراد ہوگئے ہیں، جس میں 1497 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ لاک ڈاؤن 2.0 بھی شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اب ہر ہفتے کے آخر میں سنیچر اور اتوار کو ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔