ETV Bharat / state

بریلی میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

بریلی میں واقع مدرسہ رحمانیہ نوریہ میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا، اس مہم کا مقصد مسلم معاشرے میں ٹیکہ کاری کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنا ہے۔

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 2:32 AM IST

بریلی میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز
بریلی میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع مدرسہ رحمانیہ نوریہ میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا، اس مہم کا مقصد مسلم معاشرے میں ٹیکہ کاری کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنا ہے۔

بریلی درگاہ اعلیٰ حضرت کے سجادہ نشین مفتی احسن رضا خاں قادری کی سرپرستی میں کوویڈ 19 کی ویکسین لگانے اور آیوشمان کارڈ بنوانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔

ویڈیو

اس مہم کا مقصد ہے حکومت کی جانب سے چلائے جارہے ٹیکہ کاری مہم میں شانہ بشانہ شرکت کرکے عوام کو بیدار کرنا ہے، اس مہم کے تحت لوگوں کو بتایا جارہا ہے کہ ہر مومن پر فرض ہے کہ وہ اپنی جان کی حفاظت کرے، لہذا، اپنی اور اپنے کنبہ کے دیگر افراد کی جان بچانے کے لیے ٹیکہ ضرور لگوائے۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا: ضلع اسپتال میں بدانتظامی کی شکایت

ٹیکہ کاری مہم کے منتظم اور درگاہ اعلیٰ حضرت کے میڈیا انچارج ناصر قریشی نے بتایا کہ مسلم معاشرے میں ٹیکہ کاری مہم کو نظر انداز کیا جارہا ہے، حالانکہ ایسا نہیں ہے کہ لوگ ٹیکہ لگوانا نہیں چاہتے ہیں، بلکہ عدم بیداری کی وجہ سے لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں میں کئی طرح کی غلط فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے مدرسہ رحمانیہ نوریہ میں ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.