ETV Bharat / state

اے ایم یو اسپتال میں کورونا متاثرہ پانچویں حاملہ خاتون نے صحت مند بچے کو دیا جنم - اے ایم یو جواہر لعل نہرو میڈیکل اسپتال

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کےمشہور و معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال (جے این ایم سی ایچ) میں کووڈ 19 میں مبتلا ایک اور خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دیا۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل اسپتال میں کورونا متاثرہ حاملہ خاتون نے بچہ کو جنم دیا

author img

By

Published : Aug 14, 2020, 5:08 PM IST

میڈیکل کالج و اسپتال کے عملے نے اس پر مسرت کا اظہار کیا کیونکہ حالیہ دنوں میں کورونا متاثرہ یہ پانچویں خاتون ہیں۔ جس کے صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ حاملہ خاتون کو شہر کے دین دیال اسپتال سے یہاں ریفر کیا گیا تھا۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل اسپتال میں کورونا متاثرہ حاملہ خاتون نے بچہ کو جنم دیا
جواہر لعل نہرو میڈیکل اسپتال میں کورونا متاثرہ حاملہ خاتون نے بچہ کو جنم دیا
شعبہ امراض خواتین اور چکی کی چیئرپرسن پروفیسر تمکین خان نے بتایا کہ جن خواتین کو کووڈ 19 تھا اور ان کے بچے کی پیدائش یہاں ہوئی ہے ان میں سے کسی بھی بچے کو کووڈ نہیں ہوا ہے، جو یہاں کے ڈاکٹروں اور صحت عملہ کی احتیاط اور طبی ہدایات پر عمل آوری کا نتیجہ ہے۔وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جے این ایم سی میں پانچویں صحت مند ڈیلیوری ایک سنگ میل ہے۔ اس بحران کے دوران کووڈ متاثرہ حاملہ خواتین کو بہت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پروفیسر طارق منصور نے مزید کہا کہ میڈیکل کالج عملے کو میں مبارک باد دیتا ہوں کہ انہوں نے کووڈ مثبت خواتین کی ڈلیوری کے کیسز کو خوش اسلوبی سے دیکھا اور سبھی معاملات میں ذمہ داری کا ثبوت دیا۔جے این ایم سی کے مخصوص آپریشن تھیڑ میں پچے کی پیدائش ہوئی اور ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر انس مشتاق، ڈاکٹر ذوالقر نین، ڈاکٹر شمس اور ڈاکٹر عظیم شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.