انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں بنائے گئے آئیسولیشن سینٹر 'مییو انسٹیوٹ آف میڈکل سائنس' میں ایک خاص کیبن بنایا گیا ہے جس کے ذریعہ ڈاکٹر مریض کے رابطے میں آئے بغیر اس کا چیک اپ کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے پی پی ای کٹ محفوظ رہتی ہے اور ایک دفعہ میں متعدد لوگوں کی جانچ کی جاسکتی ہے۔
مییو میڈکل انسٹیٹیوٹ آف میڈکل سائنس میں یہ کیبن ضلع انتظامیہ کی جانب سے لگایا گیا ہے کیبن کی نیچے کی دیواریں پلائی بورڈ کی ہیں ان میں برابر سے دو بڑے سوراخ کاٹے گئے ہیں. انہیں سوراخوں سے سیمپل لینے والا ڈاکٹر اپنے ہاتھ باہر نکالتا ہے اور مریض کی ناک اور گلے کی جانچ کرتا ہے۔
چونکہ کیبن کی اوپر کی دیواریں شیشے کی ہیں اس وجہ سے سیمپل لینے والا ڈاکٹر، مریض کو دیکھ سکتا ہے اور سیمپل لینے کے لیے ضروری ہداہات دیتا رہتا ہے. سیمپل لینے کے بعد باہر کھڑا دوسرا شخص سیمپل لینے والے کے دستانوں کو سینیٹائیز کراتا ہے اور اس کے بعد وہ دوسرے مریض کا سیمپل لے سکتا ہے۔
اس طرح متعدد مریضوں کا سیمپل لیا جا سکتا ہے وہ بھی ایک ہی پی پی ای کٹ میں اس کیبن سے پی پی ای کٹ کا خرچ تو کم ہوگا ہی ساتھ ہی یہ کیبن کافی محفوظ بھی ہے۔