ETV Bharat / state

معمولی تنازعہ میں نوجوان کا قتل - جنم اشٹمی کے موقع پر ڈی جے کے گانے پر

اترپردیش کے ضلع دیوریا کے برہج علاقے میں ڈی جے بجانے کے سلسلے میں ہوئے تنازعہ میں ایک نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

ڈی جے بجانے پرتنازعہ، نوجوان کا قتل
author img

By

Published : Aug 25, 2019, 3:29 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 5:28 AM IST

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ برہج قصبے کے پٹیل نگر میں جنم اشٹمی کے موقع پر ڈی جے کے گانے پر رات میں ڈانس کررہے تھے۔ ڈی جے بجانے پر کچھ لوگوں نے مخالفت کی اور معمولی کہا سنی کے بعد نوبت مار پیٹ تک پہنچ گئی۔

بات بڑھنے پر کچھ لوگوں نے پٹیل نگر باشندہ سمت جائسوال (24) کا گھر میں گھس کر قتل کردیا۔ جب کہ اسے بچانے آئے والد منو جائسوال اور اس کے چھوٹے بھائی کو پیٹ پیٹ کر زخمی کردیا۔ دونوں کو نازک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے کچھ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔ تنازعہ کے بعد کچھ لوگوں کی جانب سے ایک مخصوص طبقے کے خلاف شرانگیزری کی سازش کی اطلاع ملنے پر ضلع مجسٹریٹ امت کشور اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شری پتی مشرا موقع پر پہنچ گئے۔کسی ناگفتہ بہ حالت سے نپٹنے کے لئے بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔

Intro:Body:

 CXVaseFWEFWEFE4EW

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 5:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.