اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یوپی میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے، تمام پارٹیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی ضمن میں ضلع بارہ بنکی میں متنازعہ Controversial Statement Of BJP leader بیان دینے کے لئے مشہور سابق نگر پالیکا کے چئیرمین رنجیت بہادر شریواستو نے جمعرات کے روز بھر سے ایک بار متنازعہ بیان دیتے ہوئے بارہ بنکی اسمبلی نشست کے انتخاب کو انتخاب نہیں بلکہ دھرم یودھ بتایا۔
بارہ بنکی کے کھجور گاؤں میں ایک انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رنجیت بہادر شریواستو نے کہا کہ ہمارے یہاں مہابھارت ہوئی تھی وہ بھی ایک دھرم یودھ تھی اسی طرح 2022 کا اسمبلی انتخاب دھرم یودھ Controversial Statement Of BJP leader ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں مزید کہا کہ اس دھرم یودھ میں یادو برادری آگے آئے۔ کیونکہ کہ دھرم کے کام میں شری کرشن بھگوان کی برادری کے لوگ ہمیشہ آگے رہے ہیں۔ لہٰذا اس دھرم یودھ میں یادو برادری کے لوگ آگے آئیں۔