دارالحکومت دہلی سے متصل غازی آباد میں واقع مودی نگر میں ریپڈ ریل کے لئے پیلر کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ مودی نگر کے پیلر فاؤنڈیشن کا کام این سی آر ٹی سی نے 3 کاموں کے تحت شروع کیا ہے۔ ایل اینڈ ٹی پیکیج 3 لاٹ 1 میں دوہائی سے مودی نگر شمال تک دو ایلیویٹڈ مقامات کی تعمیر جاری ہے۔
پیکیج 3 لاٹ 2 میں ایل اینڈ ٹی مودی نگر نارتھ اسٹیشن سے شتابدی نگر اسٹیشن تک ایلیویٹڈ ویڈکٹ تعمیر کررہے ہیں۔ اس کے تحت پانچ ایلیویٹڈ اسٹیشن ہوں گے مودی نگر شمال، میرٹھ جنوبی، پرتا پور ، ریٹھانی اور شتابدی نگر ہوں گے۔
این سی آر ٹی سی کے ایم ڈی ونئے کمار سنگھ نے مودی نگر سائٹ آفس اور شتابدی نگر میں کاسٹنگ یارڈ کا دورہ کیا۔ بھارت کی پہلی علاقائی ریل کے تحت دو ڈپو سمیت 24 اسٹیشن ہوں گے اور یہ فاصلہ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں طے ہوگا۔