ETV Bharat / state

Bareilly Government Inter College:بریلی کے گورنمنٹ انٹر کالج کے اسپورٹس گراؤنڈ پر آڈیٹوریم کی تعمیر

بریلی میں اسمارٹ سٹی مشن Smart City Mission کے تحت گورنمنٹ انٹر کالج کے اسپورٹس گراؤنڈ پر آڈیٹوریم کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے، لیکن یہ کام ضرور ہوا ہے کہ اس میدان میں اب بچوں کا کھیلنا مشکل ہو گیا ہے۔ دوسرے الفاظ میں یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ اب کھیل کا یہ میدان بھی ختم ہو گیا ہے۔

author img

By

Published : May 17, 2022, 8:32 PM IST

بریلی کے گورنمنٹ انٹر کالج کے اسپورٹس گراؤنڈ پر آڈیٹوریم کی تعمیر

بریلی میں اسمارٹ سٹی مشن کے تحت گورنمنٹ انٹر کالج کے اسپورٹس گراؤنڈ پر آڈیٹوریم کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ کس سطح پر اور کن ضابطوں کے تحت کیا گیا، اس پر سوال اٹھانے کی جرعت کرنا سب سے بڑا سوال ہے۔ کیوں کہ سب کچھ وہی افسران کرتے ہیں، جن پر صحیح اور غلط کا فیصلہ کرنے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ لیکن یہ کام ضرور ہوا ہے کہ اس میدان میں اب بچوں کا کھیلنا مشکل ہو گیا ہے۔ دوسرے الفاظ میں یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ اب کھیل کا یہ میدان بھی ختم ہو گیا ہے۔ Construction of Auditorium On Sports Ground at Government Inter College Bareilly

گورنمنٹ انٹر کالج کو 2004 میں ضلعی سطح پر اسپورٹس اسکول قرار دیا گیا تھا۔ اُس وقت اِس کالج میں کھیلوں کے لیے تمام ضروری سہولیات اور وسائل موجود تھے۔ افسران کی عدم توجہی کے باعث یہ سہولیات اور وسائل بتدریج تباہ ہوتے گئے اور اب اس گراؤنڈ پر کھیلوں کا وجود ہی ختم ہونے والا ہے۔ بڑا سوال یہ ہے کہ اگر اسمارٹ سٹی مشن کے تحت کھیلوں کے میدان پر کوئی پروجیکٹ بنایا جانا تھا، تو اُس کا تعلق کھیلوں سے بھی ہوسکتا تھا۔ لیکن افسران نے یہاں آڈیٹوریم بنانے کا فیصلہ کیا، وہ بھی ایسے وقت میں، جب مرکزی اور ریاستی حکومتیں کھیلوں کے فروغ کے لیئے بلند و بالا دعوے کر رہی ہیں۔

سنہ 2004ء میں اسپورٹس اسکول قرار دیئے جانے کے بعد گورنمنٹ انٹر کالج جی آئی سی گراؤنڈ پر 13 سال تک ضلعی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہا، جسے سنہ 2018ء میں ہونے والے اتھلیٹکس مقابلوں کے بعد روک دیا گیا۔ درحقیقت اس دوران پر کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ کے اہلکاروں نے اس گراؤنڈ پر نمائشیں منعقد کرنے کی اجازت دی، جس کی وجہ سے گراؤنڈ کافی خرد برد ہوگیا۔ 400 میٹر کا ایتھلیٹکس ٹریک بھی تباہ و برباد ہو گیا۔ اس گراؤنڈ کو ٹھیک کرواکر کھیلوں کی سہولیات کو فروغ دینے کی ضرورت تھی، لیکن افسران نے اس کے بجائے اس گراؤنڈ پر سمارٹ سٹی پراجیکٹ کی تعمیر شروع کر دی۔

اسمارٹ سٹی مشن کے تحت آڈیٹوریم کی تعمیر شروع ہونے کے بعد باقی ماندہ گراؤنڈ کی حالت زار مزید ابتر ہو گئی ہے۔ یہاں کی کُھدائی کی گئی مٹی اور ملبہ کھیل کے میدان میں ہی ڈال دیا گیا ہے۔ کئی جگہوں پر مٹی کے ڈھیر ہیں۔ باقی میدان میں ایسی گھنی جنگلی گھاس اگ گئے ہیں، جس کی وجہ سے ایک کونے سے دوسرے کونے تک کچھ نظر نہیں آتا ہے۔ ایتھلیٹکس ٹریک کا نام و نشان مٹ چکا ہے۔

ڈویژنل اسپورٹس سکریٹری نعیم احمد کہ کہنا ہے کہ کھیلوں کو فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پورے ملک میں بات ہو رہی ہے۔ کھلاڑی بھی اپنی طرف سے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں، لیکن ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے کوئی کوشش نہیں کی جا رہی ہے۔ وسائل کی وجہ سے کھلاڑیوں کا مستقبل تباہ نہ کیا جائے۔ اس کے لیئے کسی نہ کسی کو آواز اٹھانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: UID Number Would Be Issued to Athlete: ایتھلیٹ کو یو آئی ڈی نمبر جاری کیا جائے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.