پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع رام پور کارہنے والا کانسٹیبل مینک کمار مادھوٹانڈہ تھانے میں پي آرپي میں تعینات تھا۔ مینک اور منوج نامی شخص کے درمیان زمینی تنازع چل رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں طرف کے لوگ منگل کی رات اتراکھنڈ کے اودھم سنگھ نگر کے مذکورہ مذکورہ علاقے میں ایک ڈھابے پر بیٹھے تھے اور زمین تنازع پر پھر کہاسنی ہوگئی ۔کہا سنی کے دوران منوج نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مینک کمار کو طمنچے سے گولی مار دی جس سے اس کی موقع پر موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں منوج سمیت چار افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اتراکھنڈ پولیس نے کلیدی ملزم منوج کو گرفتار کر لیا۔دیگر ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔