اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں سماج دشمن عناصر نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے کی نیت سے ایک بیل کو ذبح کرکے سڑک پر پھینک دیا، جس سے وہاں کے حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سیکٹر 44 میں سماج دشمن عناصر کی جانب سے سازش کے تحت ایک بیل کو ذبح کرکے سڑک پر پھینک دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد ایک خاص طبقہ نے اہنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامہ شروع کردیا۔
اس دوران وشو ہندو پریشد اور بی جے پی کے کارکنان موقع پر پہنچے جس کے بعد وہاں کا ماحول مزید کشیدہ ہوگیا، جائے وقوع کے حالات کو دیکھتے ہوئے موقع پر موجود ایڈیشنل اے سی پی رن وجے سنگھ اور اے سی پی انکیتا شرما نے مشتعل لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن لوگ سمجھنے کو راضی نہیں تھے، تاہم انہوں نے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مشتعل لوگ قابو میں آئے۔