ETV Bharat / state

مرادآباد میں مہنگائی کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ - ضلع کلکٹر ہیڈ کوارٹرس پر کانگریس

مرادآباد میں اترپردیش کمیٹی کے حامیوں نے مہنگائی اور گیس سلینڈر کی قیتموں میں اضافہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ کانگریس کے حامیوں نے مراد آباد ضلع آفیسر کو گورنر کے نام ایک میمورنڈم بھی سونپا۔ Congress Supporters Protest

مرادآباد میں مہنگائی کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 11:05 AM IST

مرادآباد میں مہنگائی کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ

مرادآباد: ریاست اترپردیش کانگریس کمیٹی کی ہدایت پر ضلع کلکٹر ہیڈ کوارٹرس پر رہنماوں اور کارکنان نے مہنگائی اور گیس سیلنڈر کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف اترپردیش میں مختلف مقامات پر احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین نے مرادآباد کے ضلع افسر نے گورنر کو میمورنڈم دیا۔ مرادآباد کانگریس کے ضلع صدر خورشید اسلم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج اس میمورنڈم کے ذریعہ ہم کانگریس کارکنان مطالبہ کرتے ہیں کہ جس طرح سے بی جے پی حکومت نے راجستھان اور چھتیس گڑھ کے اسمبلی انتخابی منشور میں گھریلو گیس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح اتر پردیش سمیت بی جے پی کی حکومت والی دیگر ریاستوں میں سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کا اعلان فوری طور پر کرے، ورنہ بی جے پی کا یہ اعلان ایک چال اور جھوٹ مانا جائے گا، بی جے پی کی حکومت ترقی کے نام پر صرف چالیں چلتی ہے اور جھوٹے وعدے کرتی ہے لیکن ان پر عمل نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھیں: عبوری بجٹ پر اپوزیشن اور بر سر اقتدار کی رائے مختلف، جانیں اقلیتوں کے لیے کیا خاص

انہوں نے کہاکہ اس وقت پورا ملک شدید مہنگائی کا سامنا کر رہا ہے۔ اس میں سب سے بڑا کردار گھریلو ایل پی جی گیس کا ہے جس کی قیمت 950 روپے ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت بننے کے بعد گیس سلینڈر 450 روپے میں فراہم کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.