ETV Bharat / state

اترپردیش: کانگریس مسلمانوں کو راغب کرنے کے لیےعزم نامہ پیش کرے گی

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 5:48 PM IST

اتر پردیش کے بارہ بنکی میں جمعرات کے روز اقلیتی کانگریس کے ضلع انچارج جعفر موسیٰ نے بتایا کہ کانگریس پارٹی تمام طبقات کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تقریباً 20 فیصدی اقلیتوں کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔

کانگریس مسلمانوں کو راغب کرنے کےلیےعزم نامہ پیش کرے گی

مسلمانوں کو اپنی جانب راغب کرنے اور آئندہ انتخابات میں ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیےکانگریس مہم شروع کرنے جارہی ہے۔ جس کے تحت شعبہ اقلیت کانگریس ایک ماہ کے تمام جمعوں کو مساجد میں نماز کے بعد 16 نکاتی عزم نامہ تقسیم کرے گی۔ اقلیتی کانگریس نے تمام اسمبلی نشست میں 10 ہزار عزم نامے تقسیم کرنے کا ٹارگیٹ طے کیا ہے۔

اتر پردیش کے بارہ بنکی میں جمعرات کو اقلیتی کانگریس کے ضلع انچارج جعفر موسیٰ نے بتایا کہ کانگریس پارٹی تمام طبقات کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تقریباً 20 فیصدی اقلیتوں کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علی گڑھ: اے ایم یو میں ایم بی بی ایس کی سیٹوں میں ہوگا اضافہ

اس لیے کانگریس نے ان کی ترقی کے لئے گزشتہ روز لکھنؤ میں ہوئے 'پرورتن سنکلپ الپسنکھیک' اجلاس میں جو 16 نکاتی تجاویز پاس کی تھیں۔ ان پر پارٹی پر عزم ہے۔ اس لیے ان 16 نکاتی تجاویز کو عزم نامے کی شکل میں ایک ماہ میں تمام چار جمعوں میں مساجد میں نماز کے بعد تقسیم کریں گے۔ اور نمازیوں سے گزارش کریں گے کہ اگر ان کی حکومت بنتی ہے تو یہ تمام کام کئے جائیں گے۔عزم نامہ مسجد میں ہی تقسیم کئے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مسجد سے ہم کم وقت میں زیادہ لوگوں تک رابطہ کرلیں گے۔

16 نکات حسب ذیل ہیں۔

1 سی اے اے مخالف احتجاج کے دوران درج مقدمے واپس ہوں گے اور معاوضہ دیا جائے گا۔
2 راجستھان کی طرح ماب لنچنگ پر قانون بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
3 بنکروں کو فلیٹ ریٹ پر بجلی دی جائے گی اور کانگریس کے زمانےمیں قائم کتائی مل شروع کی جائیں گی۔
4 بنکروں کے لئے 2350 رویے خرچ کئے جائیں گے۔
5 بند ٹینریوں کو کھولا جائے گا اور لائسینس کا عمل آسان کیا جائے گا۔
6 امبیڈکر ہاسٹل کے مانند اضلاع میں مولانا آزاد ہاسٹل کھولے جائیں گے۔
7 مدرسہ جدیدکاری کے اساتذہ کی تنخواہ ادا کی جائے گی۔
8 اوقاف میں جرد برد کی تحقیقات اور ملزمان کو سزا دی جائے گی۔
9 پسماندہ طبقات کے ریاستی پسماندہ کمیشن تشکیل کیا جایے گا۔
10 دستکاروں کی ترقی کے لئے کام اور لیجسلیچر کاؤنسل میں ان کے لئے 1 نشست مختص کی جائے گی۔
11 اکھلیش حکومت میں ہوئے دنگوں کی مجسٹریٹ تحقیقات اور ملزمان کو سزا دی جایے گی۔
12 1992 میں کانپور دنگوں کے لئے تشکیل ماتھر کمیٹی کی رپورٹ نافذ کر کے ملزمان کو سزا دی جائے گی۔
13 تمام ڈیوزن میں ایک یونانی کالج کا قیام ہوگا۔
14 اقلیتوں میں اعتماد کے لئے اقلیتی اکثریت والے علاقوں میں پولیس تقرری کے خاص کیمپ لگائے جائیں گے۔
15 گو ایکٹ کے تحت بےگناہوں پرلادےگئے مقدمے جنہیں ہائی کورٹ نے خارج کر دیا ہے ان کو معاوضہ دیا جائے گا۔

16 اقلیتی طلبہ کو وظیفہ دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.