ETV Bharat / state

نوئیڈا: کانگریس مضبوطی کے ساتھ واپسی کرے گی: ابھیشیک جین

اترپردیس نوئیڈا ضلع کے کانگریس کاروبار سیل کے ضلع صدر ابھیشیک جین نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ اس بار یوپی اسمبلی انتخابات میں کانگریس اپنی پوری طاقت لگادے گی۔ پریانکا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کافی مضبوط ہے۔

کانگریس مضبوطی کے ساتھ واپسی کرے گی: ابھیشیک جین

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 8:06 PM IST

اتر پردیس میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ بی جے پی کی علاوہ تمام پارٹیاں اقتدار میں واپسی کیلئے پر عزم ہیں۔ کانگریس بھی مضبوطی کے ساتھ دعویداری پیش کررہی ہے۔ اترپردیس نوئیڈا ضلع کے کانگریس کاروبار سیل کے ضلع صدر ابھیشیک جین نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ اس بار یوپی اسمبلی انتخابات میں کانگریس اپنی پوری طاقت لگا دے گی۔ پریانکا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کافی مضبوط ہے۔

کانگریس مضبوطی کے ساتھ واپسی کرے گی: ابھیشیک جین

انہوں نے کہا کہ تنظیمی سطح پر بھی کانگریس نے اپنے آپ کو کافی مستحکم کیا ہے اور بی جے پی کی ناکامیاں اور عوام مخالف پالیسیاں بھی کانگریس کو اقتدار میں لانے کا باعث بنے گی۔

اترپردیش کانگریس کے معاون انچارج اور کانگریس کے قومی سکریٹری دھیرج گجر کی قیادت میں بھرپور انداز میں الیکشن لڑنے کی تیاری جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری، علماء کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش'

انہوں نے کہا کہ کانگریس زمینی سطح پر کام کرتی ہے اور عوام کے درمیان ان کے مسائل کو سمجھتی ہے اور ترجیحی بنیاد پر اٹھاتی ہے۔ عوامی سطح پر کانگریس کی کافی مقبولیت ہے۔ عوام بی جے پی سے بیزار ہو چکی ہے اور کانگریس کی طرف نظریں لگا کر بیٹھی ہیں۔

ابھیشیک جین اسمبلی نوئیڈا حلقہ 61 سے کانگریس کی امیدواری کے لیے پارٹی سطح پر تیاری کرچکے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کے مہانگر صدر شہاب الدین، جنرل سکریٹری رضوان چودھری، راجیندر امباوت، راجن بشٹ، اندرجیت تیواری وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.