لکھنؤ: اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election کے لئے کانگریس ایک نئی حکمت عملی پر کام کرتے ہوئے اس بار خواتین کے لئے ایک علیحدہ انتخابی منشور جاری کرے گی۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وادڑا نے پارٹی کی جانب سے خواتین کے لئے علیحدہ انتخابی منشور کی تیاری کے لئے گذشتہ دو دنوں سے لکھنؤ میں واقع کانگریس کے ریاستی دفتر میں کانگریس لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کررہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق منگل کو بھی خواتین انتخابی منشور Election Manifesto کو حتمی شکل دینے کے لئے واڈرا نے میٹنگ بلائی ہے۔ واڈرا نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کی کانگریس کی انچارج بھی ہیں۔ ریاستی دفتر میں منگل کو انتخابی منشور کمیٹی کے علاوہ چارج شیٹ کمیٹی کی بھی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ مختلف کمیٹیوں کی میٹنگ کے علاوہ پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں سے بھی ملاقات کریں گی۔
مزید پڑھین:
ذرائع کے مطابق کانگریس نے اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election میں پہلی بار خواتین کے لئے علیحدہ انتخابی منشور جاری کرنے کی پہل کی ہے۔ اس میں طالبات کو پنک اسکوٹی تقسیم کرنے کے وعدے کے علاوہ خاتون بہبود و باختیاری کے لئے کئے جانے والے کاموں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
ملحوظ رہے کہ پیر کو کانگریس کی اترپردیش انچارج پرینکا گاندھی واڈرا Priyanka Gandhi Vadra انتخابی منشور کمیٹی کی میٹنگ میں شریک ہوئی تھیں۔ اس کے علاوہ محترمہ واڈرا نے انتخابی تشہیر مہم کمیٹی سمیت دیگر کمیٹیوں کی میٹنگ میں شرکت کی تھی۔کانگریس نے اس بار اپنے انتخابی منشور میں نوجوانوں، کسانوں، خواتین، کاروباریوں،اور محروم طبقات سمیت سبھی دیگر طبقات کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایکشن پلان کے اعلان کی بات کہی ہے۔
یواین آئی۔