کانگریس پارٹی ملہنی اسمبلی کا ضمنی انتخاب کے بہانے اپنے وجود کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کو تلاش کرنے کے لیے سابق وزیر اجے رائے کی قیادت میں تین رکنی ٹیم ضلع کانگریس پارٹی کے دفتر پہونچی۔
ٹیم کے سامنے 13 افراد نے الیکشن لڑنے کا دعویٰ پیش کیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اجے رائے نے کہا کہ اس ضمنی انتخاب میں کانگریس پارٹی پورے جوش و جذبے کے ساتھ الیکشن لڑے گی، جیسے ہی ضابطہ الیکشن نافذ ہوگا امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔
اس کے بعد اجے نے مرکزی اور ریاستی بی جے پی حکومت پر براہ راست حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی ختم ہوگئی ہے، بے روزگاری عروج پر ہے اور حکومت نے اپنا ہی فیصلہ واپس لیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ اس کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:
بنارس: چار سو برس قدیم 32 کھمبا کا مقبرہ، بدحالی کا شکار
جو بھی آواز اٹھانے کی کوشش کرتا ہے، پولیس اسے جعلی مقدموں میں الجھا دیتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مقصود خان اور دیگر لوگوں کی موجودگی میں چند لوگوں نے پارٹی میں شمولیت کی۔