ETV Bharat / state

نوئیڈا: بی جے پی کی ناکامیوں کو سامنے لائے گی کانگریس

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 3:44 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں کانگریس کی جانب سے 'نوکری سنواد' پروگرام کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر یوتھ گانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ بی جے پی کی ناکامیوں کو سامنے لایا جائے گا اور بے روزگاری کے مسئلے کو بھی اٹھایا جائے گا۔

congress to expose bjp's failures
نوئیڈا: بی جے پی کی ناکامیوں کو سامنے لائے گی کانگریس

بی جے پی کی کم ہوتی مقبولیت کا فائدہ اٹھانے کے لیے کانگریس نے عوام کے درمیان مضبوطی سے قدم بڑھانے شروع کر دیئے ہیں۔

اس ضمن میں اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر نے 'نوکری سنواد' پروگرام کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

پریس کانفرنس میں یوتھ کانگریس کے قومی سیکریٹری اور انچارج موہت چودھری، نیشنل سیکریٹری یوتھ کانگریس دیپک بھاٹی چوٹی والا، گوتم بدھ نگر انچارج یوتھ کانگریس کی ریاستی سیکریٹری شروتی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

قومی سیکریٹری موہت چودھری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے ہر بلاک میں روزگار مکالمے کا پروگرام ترتیب دیا جائے گا جس میں ہم دیہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ملازمت کے فارم پُر کرکے ان سے نوکری کے حوالے سے باہمی ڈائلاگ کیا جائے گا۔

congress to expose bjp's failures
کانگریس کی جانب سے 'نوکری سنواد' پروگرام کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام

قومی سیکریٹری دیپک بھاٹی چوٹی والا نے کہا کہ اس مکالمے کے پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ان صنعتوں کے بارے میں معلومات دی جائیں گی جو گذشتہ 30 برسوں سے اترپردیش میں بند ہیں۔ بھرتی ٹیسٹ کے نتائج کے بارے میں معلومات جو گزشتہ چار برسوں سے لٹکی ہوئی ہیں، تاکہ ان نوجوانوں کو علم ہو سکے کہ اترپردیش کی حکومت ان کے مستقبل کے ساتھ کیسے کھلواڑ کر رہی ہے۔

congress to expose bjp's failures
اس درمیان پوسٹر بھی لانچ کیا گیا

یہ بھی پڑھیں:

نوئیڈا: بھارت بند اور چکہ جام کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ

نوئیڈا: مشن شکتی کے تحت اسکولی لڑکیوں میں سائیکل کی تقسیم

یوتھ کانگریس کی گوتم بودھ نگر انچارج شروتی نے کہا کہ مودی جی من کی بات کرتے ہیں لیکن نوجوانوں کے من کو کبھی نہیں سنتے ہیں۔

یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر نے کہا کہ اترپردیش کی 19 کروڑ آبادی میں سے 5 کروڑ نوجوان بے روزگار ہیں۔ 5 لاکھ سرکاری عہدے خالی ہیں۔ دو برس میں بے روزگاری دوگنی ہوگئی ہے۔ لیکن بی جے پی حکومت توجہ دینے کے بجائے لڑاؤ اور سیاست کرو کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اس درمیان پوسٹر بھی لانچ کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں بنیادی طور پر قومی سیکریٹری موہت چودھری، نیشنل سیکریٹری دیپک بھاٹی چوٹی والا، ریاستی سیکریٹری شروتی، سٹی صدر شہاب الدین، ​​یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر، ریاستی جنرل سیکریٹری اقلیتی شعبہ لیاقت چودھری، نائب صدر للت آوانا، جنرل سیکریٹری جتیندر امباوت و دیگر عہدے دار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.