بنارس: وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi Visit Banaras کے 13 دسمبر کو کاشی وشوناتھ کوری ڈور Kashi Vishwanath Kori Dor کے افتتاح سے قبل مندر کی طرف جانے والے راستے میں آنے والی مسجد کا رنگ رات کی تاریکی میں زعفرانی Mosque Painted by Saffron color کر دیا گیا تھا جس کے بعد تنازع شروع ہوگیا تھا۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی سینئر رہنما صدف جعفر Congress Leader Sadaf Jaffer نے سخت رد عمل کا اظہار کیا Congress Criticizes BJP ہے انہوں نے کہا کہ بنارس میں جس طرح سے مسجد کو زعفرانی رنگ میں رنگ Mosque Painted by Saffron Color کر مذہبی بھائی چارہ کو بگاڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کو دیکھنے کے بعد اترپردیش کی عوام اب بی جے پی کے ایجنڈے کو سمجھ چکی ہے جس کا جواب وہ آئندہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں دے گی۔
صدف جعفر نے بتایا کہ وزیر اعظم کے دورے سے ٹھیک قبل بی جے پی بنارس کے چوک علاقے میں واقع ایک مسجد کو زعفرانی رنگ Mosque Painted by Saffron Color میں رنگ کر سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے لیکن اترپردیش کی عوام اب بی جے کو جان چکی ہے اور اب اترپردیش میں فسادات نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا 13 دسمبر کو بنارس کا دورہ ہے جس میں وہ متعدد اسکیموں کے کا افتتاح کریں گے، اس دوران ایک اسکیم کے تحت گلی کی تمام عمارتوں کو ایک ہی رنگ میں رنگ دیا گیا تھا جس میں مسجد بھی شامل ہے لیکن مسجد انتظامیہ کے سخت اعتراض کے بعد ضلع انتظامیہ نے اپنے فیصلے کو بدلا ہے اور مسجد کے رنگ کو پھر سے تبدیل کیا جا رہا ہے