ETV Bharat / state

Kanpur Mother Daughter Death بلڈوزر پالیسی حکومت کے ظلم کا چہرہ، کانپور میں ماں بیٹی کی موت پر راہل گاندھی کا رد عمل

اترپردیش کے کانپور دیہات کے مرولی گاؤں میں 14 فروری کو تجاوزات مخالف مہم کے دوران آگ لگنے سے ایک 44 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کے بعد اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی حکومت کو مسلسل گھیر رہی ہیں۔

rahul gandhi
rahul gandhi
author img

By

Published : Feb 15, 2023, 7:45 AM IST

Updated : Feb 15, 2023, 7:58 AM IST

کانپور: اترپردیش کے کانپور میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات مخالف مہم کے دوران ماں بیٹی کی موت پر راہل گاندھی نے ریاستی حکومت کی ''بلڈوزر پالیسی'' کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اس معاملے میں بی جے پی حکومت پر شدید حملہ کیا۔

  • जब सत्ता का घमंड लोगों के जीने का अधिकार छीन ले, उसे तानाशाही कहते हैं। कानपुर की घटना से मन विचलित है।

    ये ‘बुलडोज़र नीति’ इस सरकार की क्रूरता का चेहरा बन गई है। भारत को ये स्वीकार नहीं।

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) February 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'بلڈوزر پالیسی' اس حکومت کے ظلم کا منہ بولتا ثبوت بن چکی ہے۔ جب طاقت کا گھمنڈ عوام سے جینے کا حق چھین لے تو اسے آمریت کہتے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ کانپور کے واقعے سے دل دکھی ہے۔ یہ 'بلڈوزر پالیسی' اس حکومت کے ظلم کا چہرہ بن چکی ہے۔ بھارت اسے قبول نہیں کرتا۔

پرینکا گاندھی نے بھی حکومت کو گھیرا

  • भाजपा सरकार के बुलडोजर पर लगा अमानवीयता का चश्मा इंसानियत व संवेदनशीलता के लिए खतरा बन चुका है। कानपुर की हृदयविदारक घटना की जितनी निंदा की जाए उतनी कम है।

    हम सबको इस अमानवीयता के खिलाफ आवाज उठानी होगी। कानपुर के पीड़ित परिवार को न्याय मिले एवं दोषियों के खिलाफ सख्त कार्रवाई हो।

    — Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) February 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانگریس کی سینئر رہنما پرینکا گاندھی نے بھی اس واقعے کی سخت مذمت کی اور بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے بلڈوزر پر ظلم کا چشمہ لگا ہے جو انسانیت اور حساسیت کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ کانپور کے دل دہلا دینے والے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہم سب کو اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی۔ متاثرہ خاندان کو انصاف ملنا چاہیے اور ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ایس ڈی ایم اور دیگر افسران کے خلاف مقدمہ درج

پولیس نے منگل کو بتایا کہ "کانپور دیہات علاقے کے مرولی گاؤں میں تجاوزات مخالف مہم کے دوران آگ لگنے سے ایک 44 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت پرمیلا دکشٹ (44) اور اس کی بیٹی نیہا دکشٹ (22) کے طور پر کی گئی ہے۔ وہیں، متاثرین کے گھر والوں نے الزام لگایا ہے کہ "انہدامی کارروائی انجام دے رہے افسران نے گھر کو آگ لگا دی۔ جب آگ لگائی گئی تو ماں بیٹی اندر تھیں۔ ان الزامات کی بنیاد پر ایس ڈی ایم، اسٹیشن آفیسر (ایس او) اور لیکھ پال سمیت ایک درجن سے زیادہ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Rahul Gandhi on BJP Bulldozer in Kashmir کشمیر کو روزگار اور پیار کی جگہ بی جے پی کا بلڈوزر ملا، راہل گاندھی

Last Updated : Feb 15, 2023, 7:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.