ETV Bharat / state

میرٹھ: اندراگاندھی کے مجسمے کو نقصان پہنچانے پر کانگریس کا احتجاج - سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی

ضلع کانگریس نے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور اندرا گاندھی کے نئے مجسمے کو نصب کرنے کا مطالبہ کیا۔

میرٹھ: اندراگاندھی کے مجسمے کو نقصان پر کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 8:27 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں شاستری نگر علاقے میں نصب ملک کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے مجسمے کو مسمار کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ شرپسند عناصر کے اقدام سے ناراض کانگریس رہنما اور کارکنان نے میرٹھ ڈی ایم افس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے شرارتی افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور اندرا گاندھی کے نئے مجسمے کو نصب کرنے کا مطالبہ کیا۔

میرٹھ: اندراگاندھی کے مجسمے کو نقصان پر کانگریس کا احتجاج

اس موقع پر کانگریس رہنما زاہد نے بی جےپی پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو خاص طور پر بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ یہ کام کس نے کیا ہے تاہم 'ہم امن پسند لوگ ہیں اور ہم شرپسندوں کی کوششوں کو ناکام کریں گے'

یہ بھی پڑھیں:حسین آباد ٹرسٹ معاملہ: مولانا کلب جواد سے خصوصی گفتگو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.